شہباز شریف اور نوازشریف کےکزن میاں شاہدشفیع کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ(ن)لیگ نوازشریف کےکزن میاں شاہدشفیع کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔
ماڈل ٹاؤن کی اتفاق مسجدمیں شاہد شفیع کی نماز جنازہ سید حسین شاہ نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف ،عزیز الرحمان چن، سلمان غنی ،سابق صوبائی وزیر ابراہیم مراد، قیصر شریف، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ، چئیرمن لیک سٹی گوہر ایجاز کے بیٹے سلطان گوہر ایجاز ، مفتی سہیل سرفراز منج ،سینئر صحافی عرفان نذیر، شیخ کامران، سابق ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی، سمیت دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ماڈل ٹاؤن 179 ایچ پہنچے۔ انہوں نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔