عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل: پیرس میں تحریک انصاف فرانس کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سیاسی بنیادوں پر کی گئی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف فرانس کی جانب سے دارالحکومت پیرس میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ احتجاج پیرس کے مرکزی مقام ریپبلک اسکوائر پر منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی فرانس کے کارکنوں، نظریاتی ورکرز، خواتین اور نوجوانوں سمیت عمران خان سے عقیدت رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز، پارٹی پرچم اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، جن پر حکومتِ پاکستان، ریاستی اداروں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں پاکستان میں جاری فسطائیت، سیاسی انتقام، میڈیا پر پابندیوں اور تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔(جاری ہے)
انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص فرانس اور یورپی یونین کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ مظاہرین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں اور جمہوریت، انصاف اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد میں ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ تحریک انصاف فرانس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایسے احتجاجی مظاہرے یورپ کے دیگر شہروں میں بھی جاری رہیں گے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جا سکے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کی تحریک انصاف
پڑھیں:
سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔