وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
گلگت بلتستان(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلبر خان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور فورس کمانڈر نے ایئر پورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ امور برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر شبیر عثمانی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
عاصم منیر کوڈی جی آئی ایس آئی سے ہٹایا گیا تو انہوں نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا : زلفی بخاری کا دعویٰ
وزیراعظم گلگت میں بارشوں و سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔
وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، شہباز شریف گورنر و وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ پاکستان سے سیلاب متاثرین کی امیدیں وابستہ ہیں، سیلاب کی بدترین تباہی سے گلگت بلتستان کا 20 ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے، گلگت کیلئے وفاقی تعاون آکسیجن کا کام دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی نظریں وزیر اعظم پاکستان کی طرف ہیں، اجڑے گھروں اور مٹتی بستیوں کے بے گھر مکین زخموں پر مرہم کے منتظر ہیں، وزیر اعظم کو گلگت کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف کا دورہ جی بی نیک شگون ہے۔
5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، پکڑ دھکڑ شروع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان شہباز شریف
پڑھیں:
ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد:ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا ود وفد بھی ہوگا۔
پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر پزیشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
ایرانی صدر کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔