ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے سات اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق چھ اگست کو بلوچستان میں بھی تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو مقامی سطح پر صورتحال کو متاثر کر سکتی ہیں۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے موسم میں معمولی تبدیلی متوقع ہے گزشتہ رات اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا جبکہ کراچی میں بھی کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی دیکھی گئی جس سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ادھر راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے ہیں تاکہ ممکنہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح کو قابو میں رکھا جا سکے۔ کورنگ نالے میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے جس کے لیے مقامی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج کے مقامات پر بدستور نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے جس کے باعث متعلقہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے محکمہ موسمیات اور ضلعی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد الرٹ رہیں تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں
پڑھیں:
مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش
ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کے آغاز پر ایبٹ آباد میں طوفانی بارش ہوئی۔
توحید آباد، چھانگا گلی، ایوبیہ سمیت متعدد سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، ہیوی مشینری کی مدد سے سڑکوں کی بحالی کا کام جاری رہا، چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد شاہراہیں مختلف مقامات پر بند ہوگئیں،انتظامیہ ملبہ ہٹانے میں مصروف رہی۔
کراچی میں بھی بادلوں کی انٹری ہوگئی، شارع فیصل، گلشن اقبال، ڈرگ روڈ پر بوندا باندی ہوئی، 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بادل برسیں گے، بارشوں سے بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا۔
Post Views: 2