Nawaiwaqt:
2025-08-04@13:29:36 GMT

ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں: سلمان علی آغا

اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT

ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں: سلمان علی آغا

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ورلڈکپ کو کیسے جیتنا ہے، دبئی کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں، ان کنڈیشنز کے بعد جب دبئی جائیں گے تو ہمیں اس کا کافی فائدہ ہوگا۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ جتنی بھی سیریز کھیلی ہیں یا آگے کھیلنی ہیں وہ تمام ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف ہوم اور اوے سیریز، ابھی ویسٹ انڈیز پھر ٹرائی نیشن اور ایشیا کپ یہ تمام سیریز ورلڈ کپ کو دیکھ کر کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نے آج بولنگ کرنے کا سوچا تھا مگر دو بائیں ہاتھ کے بیٹرز کھیل رہے تھے اور ایک اینڈ سے صائم ایوب کر رہا تھا، دیکھنا ہوتا ہے کہ دونوں طرف سے پریشر کیسے بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں صائم ایوب اچھی بولنگ کر رہا تھا، دوسری طرف پریشر بڑھانے کے لیے صفیان مقیم سے بھی بولنگ کروانی تھی، آگے آپ مجھے بولنگ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کہہ سکتے ہیں کہ پہلے 2 میچز سے آج کی پچ بہتر تھی، ہم نے سوچا تھا کہ اگر 160 یا 170 کرتے ہیں تو ڈیفینڈ کر لیں گے، جس طرح سے اوپنرز نے آغاز دیا اور ایسا سٹارٹ ملے تو آپ 180 یا 190 کر لیتے ہیں، اندازہ تھا کہ پاور پلے میں جب گیند پرانا ہوگا تو جتنا بھی اچھا پچ ہو گیند گرپ ضرور کرے گا اور وہی ہوا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیتھ اوورز میں حارث اور صفیان نے جس طرح سے بولنگ کی انہیں کریڈٹ دینا چاہیے، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب اچھا سٹارٹ دے رہے ہیں اور دونوں کے لیے خوشی ہے، اُمید کرتا ہوں کہ دونوں آگے بھی ایسے ہی پرفارم کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سلمان علی ا غا کھیل رہے بولنگ کر رہے ہیں نے کہا تھا کہ

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

کراچی:

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان بائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

فخر زمان کو یہ انجری دوسرے ٹی20 میچ کے 19ویں اوور میں آؤٹ فیلڈ میں گیند کا پیچھا کرتے ہوئے پیش آئی تھی جس کے باعث انہیں آخری ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا۔

ابتدائی طبی معائنے کے بعد ان کی انجری کو معمولی نوعیت کا کھنچاؤ قرار دیا گیا جس پر ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے فوری علاج اور ابتدائی طبی سہولت فراہم کی۔

فخر زمان چار اگست کی شام وطن واپس لوٹیں گے، جہاں وہ لاہور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں بحالی کے عمل سے گزریں گے۔

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپنر حالیہ میچز میں فارم کے مسائل کا شکار رہے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچز میں بالترتیب 1، 44 اور 8 رنز بنائے، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹی20 میچز میں 28 اور 20 رنز اسکور کیے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب فخر زمان انجری کا شکار ہوئے ہوں۔ اس سے قبل رواں سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ابتدائی میچ میں انہیں پسلی کے قریب چوٹ لگی تھی، جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ 

اس میچ میں انہوں نے تکلیف کے باوجود 41 گیندوں پر 24 رنز بنائے تھے، اور انہیں نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے آؤٹ کیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ فخر زمان کو اس سے قبل اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے اسکواڈز سے بھی ڈراپ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
  • اوول ٹیسٹ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی
  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈبلیو سی ایل کیساتھ تعلقات ختم‘ آئندہ شرکت پر پابندی 
  • اگر آپ اپنے بچوں کو یہاں لانے کے لیے تیار نہیں  تو لوگوں کے بچوں کو پاکستان کی سیاسی آگ کا ایندھن نہ بنائیں، سلمان غنی
  • قاسم اور سلمان اگر انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اسکی اجازت نہیں ملے گی‘ عظمیٰ بخاری
  • پاکستان کا فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کیلئے خصوصی پلان تیار
  • بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
  • سلمان اکرم راجہ نے ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا