راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 4 اگست سے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری سمیت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندیاں 4 اگست سے 10 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت نہ صرف سیاسی سرگرمیوں اور جلوسوں پر پابندی ہوگی، بلکہ شہریوں کو اسلحے کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال سے بھی روکا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں پر رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی جلسہ دفعہ 144 نافذ راولپنڈی انتظامیہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جلسہ دفعہ 144 نافذ راولپنڈی انتظامیہ وی نیوز
پڑھیں:
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، ڈپٹی کمشنر
دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتباہ جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فوری گرفتاری ہو گی، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔