پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار کا سنگ میل عبور
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اسٹاک مارکیٹ میں 66 کروڑ کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 42 ارب رہی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ بازار حصص میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز 927 پوائنٹس کی زبردست تیزی سے ہوا، جس کے بعد مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار کا سنگ میل عبور کرلیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں ایک ہزار 17 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 323 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 66 کروڑ کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 42 ارب رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزار 34 پوائنٹس کی بلندی پر بند ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایک لاکھ 42 ہزار
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔