کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
سرجانی ٹاؤن میں پراپرٹی کے تنازعے پر جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وار سے باپ اور بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن عارف میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے پراپرٹی کے تنازعے پیش آیا تھا جبکہ زخمیوں کی شناخت 65 سالہ شیر علی اس کے بیٹا 27 سالہ عبدالرزاق اور 35 سالہ انور کے نام سے کی گئی۔
تاہم، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور زخمیوں کے یبانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دریں اثنا ناظم آباد ایک نمبر الحسن چوک کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 25 سالہ سفیان کے نام سے کی گئی جبکہ رضویہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، ڈیفنس لائبریری کے پاس بےقابو ٹریلر بنگلے کی دیوار سے ٹکرا گیا
فائل فوٹوکراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلہ کی دیوار توڑتا ہوا بنگلے میں جا گھسا جس کے نتیجے دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے باعث بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ ٹرالر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے لفٹر طلب کرکے ٹرالر کو بنگلے سے ہٹاکر تھانے میں منتقل کردیاگیا ہے اور حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔