کراچی، شاہ لطیف تھانے کے باہر فائرنگ، ایک شخص ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)کراچی میں شاہ لطیف تھانے میں پرائیویٹ شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص اور اسکا ساتھی جاں بحق شخص کو ڈاکو ظاہر کرکے تھانے لائے، دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔اس معاملے پر شاہ لطیف پولیس اور ایس ایس پی ملیر کے بیانات میں تضاد سامنے آیا۔
ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ واقعہ تھانے میں پیش آیا جبکہ شاہ لطیف پولیس نے کہا کہ تھانے سے باہر واقعہ ہوا۔شاہ لطیف تھانے میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس کے بیانات میں تضادات سامنے آ ئے ہیں۔شاہ لطیف پولیس کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے شخص کو گولی تھانے کے باہر لگی، جبکہ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گولی تھانے کے اندر لگی۔(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق، پرائیویٹ افراد عاطف اور شہباز نامعلوم شخص کو تھانے لائے۔ عاطف کے ہاتھ میں پستول تھا، لیکن دروازے پر تعینات کسی اہلکار نے اسے مسلح ہوکر تھانے میں داخل ہونے سے نہیں روکا۔ذرائع کے مطابق تھانے کے اندر عاطف اور شہباز کا نامعلوم شخص سے جھگڑا ہوا، اس دوران عاطف کی پستول سے گولی چل گئی جو اس شخص کو لگی، جاں بحق شخص سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا اور نہ ہی اس کی شناخت ہوسکی ہے۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ گولی چلانے والا عاطف ماضی میں شاہ لطیف تھانے میں پرائیویٹ پارٹی چلا چکا ہے۔ پولیس نے عاطف اور شہباز کو حراست میں لے لیا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر نامعلوم شخص کو ڈاکو ظاہر کرکے تھانے لاکر قتل کیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شاہ لطیف تھانے نامعلوم شخص تھانے میں تھانے کے شخص کو
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔