ناروے کپ میں شرکت نہ کرنیوالی ٹیم کو دی گئی 1.84 کروڑ کی گرانٹ واپس لینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
سندھ کے وزیر کھیل نے ناروے کپ میں مقامی فٹبال کلب کو دی جانے والی گرانٹ کا نوٹس لے لیا۔ سردار محمد بخش مہر نے ایک کروڑ 84 لاکھ روپے واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔
صوبائی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ لیاری فٹبال اکیڈمی نے ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔ رقم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے، ٹیم کو رقم ناروے فٹبال کپ میں شرکت کے لیے دی گئی تھی۔ رقم کو کسی اور ٹورنامنٹ کے لیے فنڈز کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
یہ امر قابل ذکرہے کہ لیاری فٹبال اکیڈمی کو سندھ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ 84 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی تھی۔ تاہم، ٹیم تاخیر کے سبب ناروے کپ میں شریک نہ ہوسکی تھی۔
ناروے کے دالحکومت اوسلومیں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں30 ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں نے90 میدانوں میں ہونے والے مختلف ایج گروپس کے ایونٹس میں شرکت کی۔
ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرکرداں سو سے زائد تنظیموں کی انجمن نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والےٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔
مزید برآں وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کا کہنا ہے کہ سندھ کی میزبانی میں نیشنل گیمز کو شایان شان طریقے سے منعقد کرایا جائے گا۔ وینیوز کو حتمی شکل دے دی گئی۔ معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نیشنل گیمز کے لیے کے ایم سی سوئمنگ پول کو بہتر بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس منسٹرالیون اور میئر کراچی الیون کے درمیان 8 اگست کو میچ کھیلا جائے گا۔ 9 اگست کو بھٹائی الیون کا قلندر الیون سے مقابلہ ہوگا۔ اسپورٹس منسٹر الیون کا سجاس الیون سے کرکٹ میچ ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ کی نئی اسپورٹس پالیسی کے مسودے پر کام کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں شرکت کپ میں کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ کابگرام ایئربیس واپس لینے کابیان،چین کاردعمل سامنے آگیا
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پر چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ امید رکھتے ہیں تمام فریق خطے کے امن اور استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کیساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فوجی اڈہ اس مقام سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر جہاں سے چین اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔