نان جنگ قتل عام کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم باکس آفس چارٹ میں سرفہرست
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
نان جنگ قتل عام کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم باکس آفس چارٹ میں سرفہرست WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ :آن لائن پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق ، اگست 2025 میں چین میں فلموں کا کل باکس آفس (پری سیلز سمیت) 1.5 بلین یوآن سے تجاوز کر گیا،جس میں نان جنگ قتل عام کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم “ڈیڈ ٹو رائٹس” سرفہرست ہے۔”ڈیڈ ٹو رائٹس” کا باضابطہ طور پر 25 جولائی کو ملک بھر میں پریمیئر کیا گیا۔
جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ فلم 1937 میں جاپانی فوجی جرائم پر بنائی گئی ہے۔ اپنی ریلیز کے بعد سے ،
یہ فلم باکس آفس چارٹ میں ٹاپ پر رہی ہے۔اگست میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے دیگر فلمیں پیش کی جائیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین۔لاؤس ریلوے سے درآمدی اور برآمدی سامان 3.43 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی عائشہ ثنا کی گمشدگی، حقیقت سامنے آگئی سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکی کرینہ سے طلاق ہونیوالی ہے: اینکر پرسن کا دعویٰ ’’سیلیبریٹی کرکٹ مینیا 2025‘‘ کھیل، تفریح اور حب الوطنی کا تاریخی امتزاج رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں ’’متحرک شی زانگ ‘‘گلوبل ڈانس مقابلے کا آن لائن آغاز
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: باکس ا فس
پڑھیں:
فلسطین کی آواز ہر فورم پر بلند کریں گے، ترک صدر کا اسرائیلی جارحیت پر اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کاکہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف تنقید دن بدن بڑھ رہی ہے اور بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انقرہ ہر عالمی فورم پر فلسطین کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترک صدر نے صدارتی محل میں اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل امن کو سبوتاژ کر رہا ہے اور غزہ میں جاری کارروائی نسل کشی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس سے نہ صرف فلسطین بلکہ خطے کے امن و استحکام کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔
رجب طیب ایردوان نے واضح کیا کہ ترکیہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت ہر پلیٹ فارم پر فلسطین کی آواز بنے گا، غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی بحران کے خاتمے کو ہم اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔
انہوں نے قطر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے خطے کے دیگر ممالک اور امن عمل کو بھی متاثر کیا ہے، اسلامی دنیا اسرائیل کے خلاف یک آواز ہے اور اس مشکل وقت میں فلسطینی قیادت کو بھی متحد ہونا ہوگا تاکہ دنیا بھر میں ان کا موقف زیادہ مؤثر انداز میں پیش ہو سکے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔
خیال رہےکہ ترکیہ ماضی میں بھی فلسطینی عوام کی حمایت میں نمایاں اقدامات کرتا رہا ہے، جن میں 2010ء کا غزہ فلوٹیلا واقعہ بھی شامل ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے قافلے پر حملہ کر کے کئی ترک شہریوں کو شہید کر دیا تھا، اسی طرح ترکیہ نے بارہا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کو امداد فراہم کی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری میں آواز بلند کی۔
موجودہ صورتحال میں غزہ میں امداد کے نام پر امریکا اور اسرائیل دہشت گردی کر رہے ہیں اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مسلم حکمران بدستور بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔