UrduPoint:
2025-08-06@13:47:31 GMT

آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کردی، جوڑے کی دلکش تصاویر جاری

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کردی، جوڑے کی دلکش تصاویر جاری

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دلکش تصاویر شیئر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاپ سنسنیشن آئمہ بیگ نے باضابطہ طور پر اپنے دوست زین احمد کے ساتھ شادی کی تصدیق کی ہے، اس حوالے سے جاری کی گئی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’سب سے اچھے دوست سے میری شادی کل رات ہوئی جو اب بھی ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے لیکن یہ حقیقت میں ہوا ہے‘۔

آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ’ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیوں کہ ہم اس نئے باب کا ایک ساتھ آغاز کریں گے،، جب کہ اس پوسٹ کے لائیو ہونے کے فوری بعد شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

                        ذرائع کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد نے کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا، آئمہ اور زین کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے تعلق کا باضابطہ طور پر اظہار بھی کیا تھا، اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ نے معروف ماڈل، ہدایتکار و اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی، انہوں نے شہباز شگری کے ساتھ 21 مارچ 2021ء کو منگنی کی اور دونوں ایک ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے تھے، تاہم ستمبر 2022ء میں آئمہ نے شہباز شگری کے ساتھ منگنی توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے یہ رشتہ ختم کردیا تھا جس کے بعد سے آئمہ کو زین احمد کے ساتھ متعدد مرتبہ دیکھا گیا اور دونوں اب باقاعدہ طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔

 .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئمہ بیگ نے کے ساتھ

پڑھیں:

اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر پہلی بار لب کشائی کردی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کے ساتھ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر پہلی بار لب کشائی کر دی۔  درفشاں سلیم کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے، بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ اچھا محسوس کریں۔

  ادارکارہ نے کہا اس سے یہ ہوتا ہے کہ اسکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دیتی ہے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن اسکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔ میزبان نے سوال پوچھا کہ لوگوں کو آپ دونوں کی جوڑی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے تقریباً آپ دونوں کی شادی کروا دی تھی، اس پر آپ کا ردعمل کیا تھا؟ اس پر در فشاں نے کہا کہ میں نے ایسی افواہوں کو نظر انداز کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ یہ صرف افواہیں ہی تھیں جب کہ شادی بیاہ یہ بہت ہی نجی معاملات ہیں لیکن یہ بھی لوگ تصاویر شیئر کرکے اس وقت بتاتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، کوئی کیوں اسے لمبے عرصے تک خفیہ رکھے گا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے سکھایا ہے کہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کے معاملات نجی ہی رکھو تو میں اسی پر عمل کرتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کچھ بھی خفیہ رکھتی ہوں۔

(جاری ہے)

درفشاں نے کہا کہ خفیہ اور نجی   چیزوں میں فرق ہوتا ہے، اور میں یہی فرق سمجھ کر اپنی زندگی کے معاملات سنبھالتی ہوں۔ جس شعبے سے میرا تعلق ہے، اُس میں میری ذاتی باتیں میری اپنی ہیں، جب تک میں خود چاہوں کہ وہ نجی رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں
  • گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی تصدیق، دلہا کون ہے؟
  • آئمہ بیگ نے خاموشی سے شادی کر لی
  • گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا، تقریب کینیڈا میں منعقد ہوئی
  • گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا
  • کیا گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کر لی؟
  • کیا آپ بھی سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے پوسٹ شیئر کرتے ہیں؟ امام کعبہ نے خبردار کر دیا
  • اداکارہ شرمین حنا رضوی نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کر دی
  • اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر پہلی بار لب کشائی کردی