عرفی جاوید کو پیار ہو گیا، دہلی کے شرمیلے لڑکے پر دل ہار بیٹھیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
ممبئی کی رنگین دنیا میں شہرت، فیشن اور کیمرے کی چکاچوند سے گھری اور کسی حد تک متنازع اداکارہ عرفی جاوید ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔
اس بار وجہ کوئی نیا بولڈ لباس نہیں بلکہ ان کے دل کی بات ہے۔ عرفی جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دہلی میں رہنے والے ایک شرمیلے لڑکے کے لیے دل سے سنجیدہ ہیں۔
عرفی جاوید نے اپنے بوائے فرینڈ کا نام تو نہیں بتایا البتہ انھوں نے یہ ضرور بتایا کہ وہ شرمیلا لڑکا سوشل میڈیا اور شوبز سے کوسوں دور ہے۔
عرفی جاوید نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ جب وہ اس لڑکے سے ملی تھیں تو اُس لڑکے کی شادی کی بات چل رہی تھی لیکن اُن کی موجودگی نے بات طے ہونے سے پہلے ہی ختم کروا دی۔
جب انٹرویو لینے والے یوٹیوبر نے شرارتی انداز میں پوچھا کہ آپ وہاں کیا کر رہی تھیں تو عرفی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ تھی۔
عرفی جاوید نے کہا کہ وہ جسے پسند کرنے لگی ہیں وہ میرے مزاج کے بالکل مخالف شخصیت کے حامل ہیں۔ جنھیں نہ کیمرہ پسند ہے نہ میڈیا اور نہ ہی وہ ہجوم میں جانا پسند کرتے ہیں۔۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ ممبئی کے نہیں بلکہ دہلی کے ہیں جن کا قد پورے 6 فٹ 4 انچ ہے۔ میں ہر ویک اینڈ پر دہلی چلی جاتی ہوں۔
عرفی جاوید نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر وہاں پاپارازی آگئے تو میرا بوائے فرینڈ سیدھا بھاگ جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عرفی جاوید نے کہا کہ
پڑھیں:
مریم نواز کی عاصم جاوید کو غذائی دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غذائی دہشت گردوں کو خوراک کے کاروبار کا کوئی حق نہیں، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ملاوٹ ایک مکروہ عمل ہے، بچے سے بزرگ تک ہر شہری کی محفوظ خوراک تک رسائی ممکن بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کو غذائی دہشت گردوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو محکمانہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال 9 لاکھ 33 ہزار 700 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 1 ہزار 526 مقدمات درج کئے گئے، 2 ہزار 691 یونٹس اصلاح تک بند جبکہ 89 ہزار 495 کو 1 ارب 18 کروڑ 88 لاکھ 53 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ 18 لاکھ لٹر سے زائد دودھ، 7 لاکھ 45 ہزار کلو گوشت، 1 لاکھ 94 ہزار لٹر آئل، 1 لاکھ 15 ہزار لٹر پانی اور 50 ہزار کلو مصالحہ جات تلف کیے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ یکم اگست سے اب تک 80 ہزار 423 دودھ سپلائرز، کولیکشن سینٹرز اور شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ جعلی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف 322 مقدمات درج، 5 کروڑ 40 لاکھ 62 ہزار کے جرمانے کیے گئے، 4 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی، 9 لاکھ 70 ہزار لٹر سے زائد دودھ تلف کیا گیا۔ عاصم جاوید نے بتایا کہ یکم اگست سے اب تک 16 ہزار 901 گوشت سپلائرز، سلاٹر ہاؤسز اور شاپس کی چیکنگ کی گئی، 187 مقدمات درج کئے گئے، 36 لاکھ 30 ہزار 973 کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، 1 لاکھ 17 ہزار 356 کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ 66 میٹ شاپس، گودام بند کئے گئے، 2 ہزار 198 کو 1 کروڑ 97 لاکھ 51 ہزار سے زائد کے جرمانے عاٸد کیے۔ عاصم جاوید نے کہا کہ جعلی دودھ مافیا دودھ کے نام پر سفید محلول کی شکل میں زہر فروخت کرتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر دودھ میں جعلسازی کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ غذائی دہشت گردوں کو خوراک کے کاروبار کا کوئی حق نہیں، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ملاوٹ ایک مکروہ عمل ہے، بچے سے بزرگ تک ہر شہری کی محفوظ خوراک تک رسائی ممکن بنائیں گے۔