بہاولنگر: جولائی میں 2 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ و دیگر اشیاء تلف
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے ماہِ جولائی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ہزار لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ و دیگر اشیاء کو تلف کر دیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق بہاولنگر میں جولائی میں 53 کلو کنفکشنری آئٹمز، 100 گٹکے کے پیکٹ ضائع کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے 2 ہزار لٹر ناقص دودھ تلفانہوں نے بتایا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جولائی میں مختلف مقامات پر 1 ہزار 720 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران 176 فوڈ بزنس آپریٹرز کو 15 لاکھ 17 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
محمد عاصم جاوید کے مطابق 3 فوڈ بزنس مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 2 کی بہتری تک پروڈکشن بند کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فوڈ اتھارٹی جولائی میں
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں سچ کر دکھایا: ترجمان
—فائل فوٹوترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں سچ کر دکھایا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں 62 ہزار 500 گھر بنا کر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 5 سے 10مرلہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت 74 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرض دیے گئے، عوام نے قرض واپسی کا ریکارڈ بنا دیا، 99 اعشاریہ 9 فیصد ریکوری پنجاب بھی ایک ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 37 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی دونوں اقساط جاری ہو چکی ہیں، 52 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہر سال ایک لاکھ گھر دینے کا عوام سے وعدہ کیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں سال دسمبر میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کر لیا جائے گا، وزیر اعلیٰ آج ایکسپو سینٹر لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے نئے مرحلے کا آغاز کریں گی، نئی اسکیم کے تحت زمین بھی پنجاب حکومت دے گی اور گھر بھی بنائے گی۔