کوئٹہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع پشین میں سرانان بازار ایک چھوٹا سا قصبہ ہے مگر اس کی شہرت دور دور تک پھیلی ہوئی ہے اور اس کی وجہ ہے وہاں کا 100 سال پرانا روش ہاؤس۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا روایتی پکوان لاندی گھروں سے نکل کر ہوٹلوں تک جا پہنچا

یہاں کا روش پشتونوں کی روایتی خوراک ہے جو صرف نمک، پانی اور گوشت سے تیار کیا جاتا ہے مگر ذائقہ ایسا کہ بڑے بڑے شہروں کے پکوان بھی اس کے آگے ماند پڑ جائیں۔ یہ خوراک صرف ایک کھانا نہیں بلکہ ثقافت، سادگی اور مہمان نوازی کا مکمل اظہار ہے۔

اس ہوٹل کی بنیاد آج سے 100 سال پہلے ایک پشتون بزرگ نے رکھی تھی جنہوں نے اس روش کو اپنے ہاتھوں سے تیار کرنا شروع کیا۔ وقت گزرتا گیا اور آج ان کے پوتے اسی جذبے، خلوص اور ذائقے کے ساتھ اس روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

لوگ دور دراز سے یہاں کا روش کھانے آتے ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اب یہ روش چین تک ڈیلیور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان کے روایتی کھانے

سرانان روش اب ایک برینڈ بن چکا ہے مگر اس کی روح آج بھی ویسی ہی خالص ہے جیسے 100 سال پہلے تھی۔

اس روش کا ذائقہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کبھی کبھی سادہ چیزیں ہی سب سے خاص ہوتی ہیں خصوصاً تب جب وہ نسل در نسل محبت سے تیار کی جا رہی ہوں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان کی مشہور ڈش روش روش سرانان بازار کا روش کوئٹہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان کی مشہور ڈش روش سرانان بازار کا روش کوئٹہ

پڑھیں:

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

کراچی:

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 366ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔

اضافے کے سبب مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولے سونے کی قیمت 1300روپے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار10 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33روپے کے اضافے سے 3ہزار 437 روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا عالمی قد کاٹھ
  • اسرائیل کی نسل کشی بند کراؤ، فلسطین کو تسلیم کرو، جنوبی افریقہ کا عالمی برادری سے مطالبہ
  • عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی
  • عالمی سطح پر بھارت کی دوغلی پالیسی
  • کراچی میں رقم واپس نہ کرنے پر اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص نے باپ اور بھائی کو قتل، بھابھی کو زخمی کردیا
  • ٹرمپ نے بھارت کو ایک بار پھرسخت تجارتی اقدام کی دھمکی دے دی
  • کمپنی نے 9 وولٹ بیٹری کے ذائقے والے چپس متعارف کرادیے
  • عراقی شہر اربیل میں ’گدھے کے کبابوں‘ کا اعلان، ریسٹورنٹ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا
  • مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر قرار، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف