مودی-اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
مودی-اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا جب کہ ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر مودی کی خاموشی اندرونی کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔
اڈانی کے مالیاتی اسکینڈل پر امریکہ میں جاری تحقیقات نے مودی کے ہاتھ باندھ دیے، مودی، اڈانی اور روسی تیل معاہدوں کے مالی روابط بے نقاب ہونے کا خطرہ ہے جب کہ سفارتی فیصلے بیرونی دباؤ کی زد میں ہیں۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پرتنقید کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ بھارت کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ امریکہ میں جاری اڈانی تحقیقات نے مودی کو ٹرمپ کی دھمکیوں کے آگے بےبس کر دیا ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ ایک سنگین خطرہ یہ بھی ہے کہ مودی، اڈانی اور روسی تیل کی ڈیلز کے درمیان مالی روابط کو بے نقاب کر دیا جائے، مودی سرکار کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔
مودی سرکار اپنی کرپشن بچانے کی قیمت قومی وقار اور عالمی پوزیشن اور سفارتی تنہائی کی صورت میں چکانا پڑ رہی ہے، عالمی برادری میں مودی کی بےبسی، اڈانی سے جُڑے مالیاتی مفادات کا نتیجہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت میں برازیلی ماڈل 22 مختلف ناموں کیساتھ ووٹر لسٹ میں شامل
خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوائے جانے والے بھارت کی قلعی کھل گئی۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انکشاف کیا ہے کہ ہریانہ انتخابات میں ووٹر لسٹ میں برازیل کی ماڈل کی تصویر والے مختلف ناموں سے 22 ووٹرز لسٹ میں موجود ہیں۔
راہول گاندھی نے بتایا کہ یہ سب ایک منظم منصوبے کے تحت کیا گیا تاکہ کانگریس کی یقینی جیت کو شکست میں بدلا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہریانہ میں تقریباً 25 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے جن میں ہزاروں ووٹ ماڈل اور اداکاروں کی تصویروں کے ساتھ رجسٹر تھے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک بی جے پی رہنما کے گھر پر 500 ووٹر درج ہیں جب کہ کچھ کے پتے ہاؤس نمبر زیرو نکلے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سیاسی بیان بازی ہے اور اب تک کوئی باضابطہ شکایت بھی موصول نہیں ہوئی۔