غاصب و سفاک اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کیجانب سے آرمی چیف پر شدید لفظی حملے کے بعد اب تنقید کی آگ کو مزید ہوا دیتے ہوئے غاصب اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ نے واضح لہجے میں کہا ہے کہ میں نے اپنے شوہر سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ "ایال زیمیر" کا تقرر نہ کرے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری ٹیلیویژن چینل 12 کے رپورٹر یارون افرم نے غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے بیانات شائع کئے ہیں جن میں غاصب اسرائیلی رژیم کے آرمی چیف جنرل ایال زیمیر کے رویے پر ایک بار پھر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق یہ بیانات ان دعووں کی تصدیق ہیں کہ جو تقریباً 6 ماہ قبل کئے گئے تھے کہ صیہونی وزیر اعظم کی اہلیہ نے جنرل ایال زیمیر کی بطور آرمی چیف آف سٹاف تقرری کی اعلانیہ و براہ راست مخالفت کی تھی۔ اسرائیلی چینل کا کہنا ہے کہ یہ امر اسرائیل کی حکومتی کابینہ کے انتظامی معاملات میں نیتن یاہو کی اہلیہ کے "مداخلت پر مبنی کردار" کی بھی ایک بار پھر یاددہانی کرواتا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ نیتن یاہو کے یہ بیانات، قابض اسرائیلی فوج (IDF) کے چیف آف آرمی اسٹاف پر نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو کے ان لفظی حملوں کے فورا بعد سامنے آئے ہیں کہ جن میں صیہونی آرمی چیف پر "فوجی بغاوت کی سازش" کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ صیہونی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے گذشتہ شب کابینہ کے اجلاس کے دوران بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیتن یاہو کے بیوی و بیٹے کے ان ریمارکس پر معنی خیز سوالات اٹھائے تھے۔

سارہ نیتن یاہو نے اس بارے میڈیا کو بتایا کہ میں جانتی تھی کہ ایال زیمیر میڈیا کے دباؤ کا مقابلہ نہیں کر سکے گا، اسی لئے میں نے اپنے شوہر سے کہا تھا کہ وہ اس کی تقرری نہ کرے! نیتن یاہو کی اہلیہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ہی اس کی تقرری پر اصرار کیا ہے، بی بی نے نہیں!

یہ تبصرے ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں کہ جب اسرئیلی فوجی کمانڈروں اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات ایک مرتبہ پھر اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں جاری صیہونی جنگ کو ختم کر دینے کی ضرورت پر زور دے رہی ہے لیکن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضہ کر لینے کے خواب دیکھتے ہوئے اور اس مقصد کے حصول کے لئے نیا جنگی منصوبہ پیش کیا ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیتن یاہو کے ایال زیمیر آرمی چیف

پڑھیں:

نیتن یاہو کا غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے کا ارادہ

صیہونی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اس معاملے پر آج اپنی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہوسکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے اور پوری غزہ پٹی پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اس معاملے پر آج اپنی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہوسکتی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں، جہاں یہ شبہ ہے کہ قیدی رکھے گئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے حملوں میں امداد کے منتظر 34  افراد سمیت مزید 74 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے بمباری اور خوراک کی کمی سے غزہ میں روزانہ 28 بچے جان سے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلیوں کا عظیم فرار؛ غاصب صیہونیوں کی "الٹی ہجرت" پر کنیسٹ بھی پریشان
  • نیتن یاہو اور فوجی سربراہان میں اختلاف خطرناک حد تک شدید ہو چکا ہے، میڈیا ذرائع
  • صیہونی سیاستدان کیجانب سے اسرائیلی معیشت کو مفلوج کردینے کی کال
  • امریکی صدر ٹرمپ کی غزہ پر مکمل اسرائیلی قبضے کی خاموش حمایت 
  • غزہ میں جنگی جرائم کا ملزم امریکہ کیجانب سے روس کیلئے ثالث مقرر
  • خفیہ دستاویزات لیک، نیتن یاہو ہی "اسرائیلی قیدیوں کی رہائی" میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار
  • نوجوان امریکیوں نے خود کو اسرائیل سے دور کر لیا ہے, سابق صیہونی وزیراعظم
  • نیتن یاہو کا غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے کا ارادہ
  • صیہونی رژیم کے فوجی اور سیاسی اداروں میں اختلافات کی شدت بڑھنے لگی