حکومت سندھ کا9 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 9 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ کے سیکریٹری ثقافت محمد خان کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں سالانہ عرس کی تقریبات ہفتے سے شروع ہوں گی جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ثقافت نے عرس کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کو مدعو کیا ہے۔ معاملات کوعرس کے دوران احسن طریقے سے چلانے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر حیدرآباد میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ان کا عرس ہر سال اسلامی مہینے صفر کی 14 تاریخ کو منایا جاتا ہے جس میں صوبہ بھر سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ تین روزہ تقریبات میں دعائیں، صوفی موسیقی، ادبی نشستیں اور بھٹ شاہ میں ان کے مزار پر ہونے والی ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ بھٹ شاہ کے دیرپا اثرات کے اعتراف میں 2017 میں بھٹ شاہ کا 16 فٹ اونچا مجسمہ بھی نصب کیا گیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکان
ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان ہے۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست(بروز جمعرات)کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہوگی جبکہ چہلم امام حسین (جمعہ 15 اگست)کو منایا جائے گا۔
چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی، گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں۔
حکام کی جانب سے یوم آزادی اور چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربڑھتی آبادی اور مسائل سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے، وزیراعظم بڑھتی آبادی اور مسائل سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے، وزیراعظم بجلی ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا دورہ، عسکری قیادت سے ملاقاتیں جنوبی وزیرستان،وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 3جاں بحق، 14زخمی عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی 14اگست کی احتجاج کی کال کو افسوسناک قرار دیدیا پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم