جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی سٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں ٹیکسی سٹینڈ کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی سٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف کاغان کے قریبی علاقے پھاگل بازار میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکا دکان میں ہوا، سکول جاتے بچے بھی زد میں آ گئے، زخمیوں کو بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں کے مطابق
پڑھیں:
ساہیوال، پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،فائرنگ سے کانسٹیبل زبیرزخمی
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)نواحی گاؤں 92 سکس آر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل زبیر بھی زخمی ہو گیا۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عامر فاروق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ 92 سکس آر روڈ پر ناکہ بندی کی۔
جیسے ہی ڈاکو ناکہ بندی پر پہنچے انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت انیل عرف نیلو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔واقعے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل زبیر کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔