پی ٹی آئی 5اگست احتجاج؛ مرد کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور، خواتین جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 5 اگست کو احتجاج کے معاملے پر تحریک انصاف کے 16 مرد و خواتین کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے پی ٹی آئی کی 7 خواتین کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ 9 مرد کارکنان کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کی جانب سے کارکنان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے یہ ڈسچارجگی کا کیس ہے، کارکنان سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوسکا، تمام کارکنان روڈ پر کھڑے تھے کسی پر تشدد نہیں ہوا اور کوئی روڈ بلاک نہیں ہوا۔
گزشتہ روز، اسلام آباد ایکسپریس وے سے مرد و خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا، خواتین تحریک انصاف کے جھنڈے لیے نعرے بازی کر رہی تھیں۔
کارکنان کو تھانہ لوہی بھیر شفٹ کر دیا گیا، جن کے خلاف پاپو ایکٹ سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری جانب، لاہور میں ریلی نکالنے اور احتجاج کرنے پر 10 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس کے مطابق مقدمات میں بغاوت، کارسرکار میں مداخلت اور چوری کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمات ماڈل ٹاؤن، لیاقت آباد، کوٹ لکھپت، چوہنگ، نواب ٹاؤن اور ملت پارک میں درج کیے گئے۔
پرتشدد احتجاج اور سڑک بلاک کرنے پر 129 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والے 92 افراد دیگر شہروں سے لاہور احتجاج کرنے آئے تھے۔ تین دنوں میں تحریک انصاف کے 900 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران 200 سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے۔
پولیس کے مطابق تین اور چار اگست کو حراست میں لیے گئے متعدد کارکن ضمانت پر چھوڑے گئے۔
درج ایف آئی آرز کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پانچ اگست کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی وار پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں۔
گرفتار کارکنوں کو قانونی کارروائی کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
اسلام آباد: والد کے قتل میں ملوث بیٹا سمیت 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد کے تھانہ ترنول اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بیٹے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سلیمان خان عرف جابر خان اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: بچوں کے سامنے ماں باپ اور دادی کو پھانسی دینے اور ذبح کرنے کا واقعہ، تہرے قتل کے پیچھے کون؟
ملزمان نے تھانہ ترنول کی حدود میں مقتول حیات خان کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ آلۂ قتل پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرارِ واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس جرائم قتل گرفتاری