راولپنڈی جرگہ قتل کیس: ملزم عصمت اللہ خان کی فائرنگ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
راولپنڈی میں 19 سالہ شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے بہیمانہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جرگے کے سربراہ عصمت اللہ خان کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں اسے سرعام کلاشنکوف سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ عصمت اللہ گلی میں کھڑا ہو کر فائرنگ کر رہا ہے جبکہ اسی دوران ایک کمسن بچہ خوفزدہ ہو کر کھمبے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: جرگہ کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل میں بڑی پیش رفت، ویڈیو بھی سامنے آگئی
پولیس حکام کے مطابق عصمت اللہ خان سے دوران تفتیش ایک کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے اور عوامی مقام پر فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید برآں، ملزم عصمت اللہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے سدرہ عرب کو ایک جرگے کے فیصلے کے تحت قتل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راولپنڈی جرگہ قتل سدرہ عرب عصمت اللہ خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راولپنڈی جرگہ قتل عصمت اللہ خان عصمت اللہ خان
پڑھیں:
فیصل آباد: چوہے پکڑنے والے نوجوان استاد قمر کو پولیس نے گرفتار کر لیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فیصل آباد پولیس نے چوہے پکڑنے والے نوجوان استاد قمر کو شہرت حاصل کرنے کے لیے چوہےاور نیولے کی لڑائی کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر حراست میں لے لیا۔
تاہم ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہونے پر استاد قمر چوہے والے کو تنبیہ کر کے چھوڑ دیا گیا، استاد قمر کی جانب سے چوہے اور نیولے کی لڑائی پر معافی اور چوہے پکڑنے کا کام چھوڑنے کا بیان بھی منظرِ عام پر آ گیا۔
منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں استاد قمر چوہے مار نے ڈیڑھ سال قبل چوہے اور نیولے کی لڑائی کروانے پر پنجاب پولیس سے معافی مانگتے ہوئے آئندہ جانوروں کو نقصان نہ پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اپنے اہلِ خانہ کی خواہش پر چوہے پکڑنے کا کام چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے استاد قمر نے بتایا کہ اس نے دھاگے کے ایک فیکڑی میں ملازمت شروع کر دی ہے لہٰذا لوگ اسے اب چوہے پکڑنے کے لیے تنگ نہیں کریں۔