Nawaiwaqt:
2025-11-06@15:22:26 GMT

سکول چھٹیوں میں اضافہ یکم ستمبر کو کھلیں گے 

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

سکول چھٹیوں میں اضافہ یکم ستمبر کو کھلیں گے 

لاہور+راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ‘ لیڈی رپورٹر‘اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا۔ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ سکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

موسم سرما کا آغاز؛ کھانسی سے نجات کے آسان اور آزمودہ گھریلو نسخے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی فضا میں نمی اور درجہ حرارت کے فرق سے اکثر افراد کھانسی، گلے کی خراش اور سانس کی نالیوں میں جلن جیسے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

یہ شکایات عموماً الرجی، وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں، مگر بعض اوقات معدے کی تیزابیت یا خشک ہوا بھی اس کی بڑی وجہ بن جاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کھانسی جسم کا قدرتی دفاعی عمل ہے جو گلے میں جمع ہونے والے ذرات، گرد یا بلغم کو خارج کرتا ہے، تاہم اگر یہ مسئلہ مسلسل برقرار رہے تو اس کی وجوہات کا علاج ضروری ہے۔ خوش قسمتی سے چند آسان اور آزمودہ گھریلو طریقوں سے اس مسئلے کو مؤثر انداز میں قابو کیا جاسکتا ہے۔

سب سے پہلے شہد کا استعمال صدیوں سے آزمودہ طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ شہد میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہیں جو گلے کی سوزش کم کرکے کھانسی کو قابو میں لاتی ہیں۔

طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ دو چائے کے چمچ شہد کو لیموں کے عرق ملے نیم گرم پانی میں گھول کر دن میں دو بار پیا جائے۔ یہ نہ صرف گلے کو نرم کرتا ہے بلکہ سانس کی نالیوں میں جمع ذرات کو صاف کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

اسی طرح پودینہ بھی کھانسی کے علاج میں مفید مانا جاتا ہے۔ اس میں موجود مینتھول نامی جزو گلے کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ پودینے کی چائے پینا یا اس کے بھاپ والے پانی سے سانس لینا دونوں ہی مفید ثابت ہوتے ہیں۔

ادرک کا استعمال بھی بے حد مؤثر ہے۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ادرک میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو سانس کی نالیوں کے پٹھوں کو پرسکون کرتے ہیں۔ ادرک کی چائے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جنہیں کھانسی کے ساتھ گلے میں خراش یا بلغم کی شکایت ہو۔

ہلدی کو بھی روایتی علاج میں خاص مقام حاصل ہے۔ ہلدی میں سوزش کم کرنے والے اجزا پائے جاتے ہیں، جو کھانسی اور گلے کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہلدی دودھ یا چائے میں شامل کرکے پینے سے کھانسی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ اگر اس میں تھوڑی سی سیاہ مرچ اور شہد شامل کرلی جائے تو اس کے اثرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

گرم مشروبات کا استعمال جیسے نیم گرم پانی یا چائے، گلے کی جلن کم کرتے ہیں اور بلغم کو پتلا کرکے خارج ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ پانی کی وافر مقدار پینا بھی ضروری ہے کیونکہ خشک گلا کھانسی کو بڑھاتا ہے۔ دن بھر میں وقفے وقفے سے پانی پینے سے گلے کی نمی برقرار رہتی ہے اور بلغم گاڑھا نہیں ہوتا۔

اس کے ساتھ ساتھ بھاپ لینا ایک قدیم مگر مؤثر گھریلو علاج ہے۔ گرم بھاپ سانس کی نالیوں میں نمی بڑھاتی ہے، بلغم کو نرم کرتی ہے اور کھانسی کی شدت میں فوری آرام پہنچاتی ہے۔ نمک ملے نیم گرم پانی سے غرارے کرنا بھی نہایت مؤثر ہے، کیونکہ اس سے گلے کی صفائی اور خراش میں کمی آتی ہے۔

اگر فوری ریلیف درکار ہو تو مینتھول فلیور والے کف ڈراپس یا ٹافیاں بھی وقتی سکون پہنچاتی ہیں۔ یہ گلے کو نم رکھتی ہیں اور سانس کی نالیوں کو کھولنے میں مددگار ہوتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے'' سلیکٹ'' پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا  
  • لاہور کا موسم تیور بدلنے لگا، فضا میں خنکی کا احساس بڑھ گیا، سموگ میں کمی
  • جولائی تا ستمبر بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 79 ارب روپے بڑھ گیا
  • جولائی تا ستمبر بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 79 ارب روپے بڑھ گیا
  • جولائی تا ستمبر واپڈا کا گردشی قرضہ 79 ارب روپے بڑھ گیا
  • موسم سرما کا آغاز؛ کھانسی سے نجات کے آسان اور آزمودہ گھریلو نسخے
  • ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
  • “ژالہ باری کی سرد چپ”
  • محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی
  • ننھی کلیاں اور سرد رُتوں کی آمد