نومئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان نااہل ہوئے: سپیکر نے نام بتا دیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
نومئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان نااہل ہوئے: سپیکر نے نام بتا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں نااہل ہونے ارکان قومی اسمبلی کے نام بتا دیے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے نااہل قرار دیے گئے ارکان کے نام ایوان کے سامنے پیش کیے۔
سپیکر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا ہے، جن میں عمر ایوب، احمد چٹھہ، عبدالطیف، حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل اور جمشید دستی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے کیسز میں سزائیں سنائے جانے پر الیکشن کمیشن نے عمر ایوب، احمد چٹھہ، عبدالطیف، حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز اور زرتاج گل کو نااہل قرار دیا ہے۔ جبکہ جشمید دستی جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیے گئے ہیں۔
عمر ایوب کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست بھی خالی ہوگئی ہے، تاہم تحریک انصاف کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا کہ نیا قائد ایوان کون ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن ارکان اسمبلی کو 9 مئی کے کیسز میں نااہل قرار دیا گیا ہے، ان نشستوں پر پارٹی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، کیوں کہ یہ سب غیرقانونی طریقے سے کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ نے غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن کی تشکیلِ نو، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین چیئرمین تعینات عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ،چیمبر بھی خالی کروا لیا گیا ،، نوٹیفکیشن سب نیوز پر پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے 5 سال میں بجلی بلز کی مد میں 13 کروڑ سے زائد اخراجات حکومت، ایف بی آر اور پرال کا جدید ڈیجیٹل ٹیکس سروسز فراہم کرنے کا عزم نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز... ماہرین کاپاکستان میں ٹیک پر مبنی ہیلتھ کیئر اصلاحات پر زور
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے کیسز میں
پڑھیں:
مخصوص نشتوں پر بحال ہونے والے 18 اراکان قومی اسمبلی کی لاٹری ؛71 لاکھ روپے ملنے کا امکان
ویب ڈیسک : مخصوص نشستوں پر بحال ہوئے 18 اراکین قومی اسمبلی کو لاٹری نکلنے کا انتظار ہے، ان کی سال بھر کی تنخواہیں ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تذبذب کا شکار ہے کہ بحال ہوئے ارکان کو پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےفنانس ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی اسپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے۔
جنوری 2025ء سے ایم این اے کی تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے، منظوری کی صورت میں ہر ایم این اے کو 71 لاکھ روپے بقایاجات ملنے کا امکان ہے۔ 18ایم این ایز کو ادائیگیوں کیلئے مجموعی طور پر 12کروڑ78لاکھ روپے درکار ہیں۔
7 ماہ کے دوران لاہورکے مختلف علاقوں میں 204 افراد قتل
واضح رہے کہ 13 مئی 2024ء کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر 18 ارکان معطل کیے گئے تھے، 2 جولائی 2025ء کو سپریم کورٹ نے تمام ارکان کو بحال کردیا تھا، بحال ہونے والوں میں 15 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔