City 42:
2025-11-08@05:05:11 GMT

شام 6 بجے تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

سٹی 42: آج شام 6 بجے تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ  2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔

دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں،این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا

نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی: مخلتف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد

کراچی:

مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلوں میں  5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔

میمن گوٹھ میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا، جس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ زخمی ملزم کی شناخت لالدین کے نام سے ہوئی، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور نقد رقم بھی برآمد کی۔

اسی طرح بھینس کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حسیب اور نوید کے نام سے ہوئی۔

جیکسن پولیس کے مطابق ایک اور مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے قبضے سے دو پستول، دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد قاسم اور بادشاہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مخلتف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد
  • پولیس نے مختلف علاقوں سے 30ملزمان کو دھر لیا
  • تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت،حنیف گوہر کا دعویٰ
  • تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت، حنیف گوہر کا دعویٰ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
  • کم عمر افراد کے لیے کیپٹل مارکیٹس میں ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈلائینزجاری
  • SECP،کم عمر افراد کیلئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
  • کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
  • ٹی ٹی پی معاملے پر افغان طالبان 3 دھڑوں میں تقسیم
  • آئینی ترمیم،حکومت کا 14نومبر کو منظوری کرانے کا فیصلہ,زیر اعظم کی مشاورت