پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس مشق
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس مشق کا انعقاد کیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا، مواصلاتی صلاحیت، صورتحال سے آگاہی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو مربوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق مشق
پڑھیں:
آئمہ بیگ کو کنسرٹ میں کورین گانے پر پرفارمنس دینے پر ٹرولنگ کا سامنا
پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ آئمہ بیگ حال ہی میں کینیڈا میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے مشہور گانوں پر پرفارمنس دی جن کو وہاں موجود شائقین نے خوب سراہا تاہم ایک خاص گانے پر ان کی پرفارمنس انٹرنیٹ پر زیرِ بحث آگئی ہے۔
آئمہ بیگ نے اپنے مشہور گانوں پر شاندار پرفارم کرنے کے بعد جنوبی کورین گلوکارہ جینی کا ایک گانا بھی پیش کیا اور ساتھ ہی اس پر کورین اسٹائل کی کوریوگرافی یعنی رقص بھی کرتی رہیں تاہم ان کی یہ پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ڈانس کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین نے اسے غیر فطری اور غیر ضروری قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ غیر ملکی فنکاروں کی نقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
@toronto360tvAima Baig’s Thrilling Performance at 20th Mosaic Festival #AimaBaig #MosaicFestival2025 #concerts #gta #toronto #foryou #fyp #viraltiktok #dancechallenge #fypシ゚ #singer #fashion #song #2025 #canada_life???????? @Aima Baig
♬ original sound - Toronto 360 TVکئی سوشل میڈیا صارفین نے آئمہ بیگ کے رقص کرنے کے انداز کو انتہائی نامناسب قرار دیا اور اس پر مزاحیہ انداز میں تنقید کی۔ آئمہ بیگ کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد سے حال ہی میں کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل وہ اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں تاہم دونوں نے سوشل میڈیا پر منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔