اداکارہ ہانیہ عامر کی حال ہی میں ان کے ایکس اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ہانیہ کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی اور ان کی ویڈیوز و تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ان کے ’پیچ اپ‘ سے متعلق دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اسٹیج کے سامنے پہلی قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ عاصم اظہر کے گانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ڈانس بھی کر رہی ہیں۔

A post common by ETrends.

com.pk (@etrendsdotpk)

ہانیہ سفید لباس اور چشمہ پہنے نظر آئیں اور خاص طور پر عاصم کے مشہور گانے "ترستی ہیں نگاہیں” پر جھومتی دکھائی دیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ اور عاصم ماضی میں ایک مقبول شوبز جوڑی سمجھے جاتے تھے، تاہم 2020 میں دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے تھے۔ بعد ازاں عاصم کی میرب علی سے منگنی اور پھر علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

A post common by ETrends.com.pk (@etrendsdotpk)

حال ہی میں ہانیہ اور عاصم اظہر کو ایک لانچ پارٹی میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے دوبارہ جڑنے کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی۔ تاہم دونوں کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

 

 

 

 

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: عاصم اظہر کے

پڑھیں:

پی آئی اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا باز بناکر کپتان کی کیپ پیش کی

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی سے اسلام آباد کے فضائی سفر کی ویڈیو جاری کردی۔

 پاکستان میں برطانوی سفیر جین میریٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ذریعہ کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور پی آئی اے کی براہ راست پرواز کے ذریعہ بہت جلد مانچسٹر جانے کا اعلان کیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانوی سفیر پی آئی اے کی مداح نکلیں، انہوں نے پی آئی اے کے یونیفارم کی پی کیپ پہن کر لی گئی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ 

برطانوی سفیر نے کہا کہ ہوا بازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا، پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل عامر حیات نے برطانوی سفیر کو اعزازی ہوا باز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی۔ برطانوی سفیر نے پی آئی اے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے برطانوی سفیر کو پروازوں کی بحالی میں انتھک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین کیا۔

متعلقہ مضامین

  • فواد خان کیساتھ فلم کرنے والی وانی کپور ہانیہ اور دلجیت کے حق میں بول پڑیں
  • عامر خان شاہ رخ کے پڑوسی بن گئے، 4 لگژری فلیٹس کا کرایہ کتنا ادا کرینگے؟
  • اداکارہ عتیقہ اوڈھو خوش، شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے
  • آئمہ بیگ کو کنسرٹ میں کورین گانے پر پرفارمنس دینے پر ٹرولنگ کا سامنا
  • پی آئی اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا باز بناکر کپتان کی کیپ پیش کی
  • عامر خان بن گئے شاہ رخ خان کے ہمسائے، ماہانہ کرایہ تقریباً 80 لاکھ روپے
  • عامر خان بن گئے شاہ رخ خان کے ہمسائے ،فلیٹس کاماہانہ کرایہ کتناہوگا؟
  • سلمان اکرم راجا کا احتجاج میں لوگوں کی عدم شرکت پر عمران خان اور پارٹی سے بات کرنے کا فیصلہ
  • خوبرو اداکارہ مہر بانو کی بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل؛ ایک بار پھر تنقید کی زد میں