پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔قومی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 281 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 48.5 اوورز میں پورا کر لیا۔قبل ازیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کے خلاف میزبان ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا، صرف 4 رنز کے مجموعی سکور پر برینڈن کنگ آؤٹ ہو گئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد ایون لوئس اور کارٹے کے درمیان 77 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر کارٹے 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ویسٹ انڈیز کو تیسرا نقصان لوئس کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، ردرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بنا سکے، یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے 3، صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔ویسٹ انڈیز کے 281 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ ہو سکا، اوپنر صائم ایوب صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور آگے بڑھایا لیکن پھر عبداللہ شفیق 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد بابر بھی 47 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔کپتان محمد رضوان نے ففٹی سکور کی لیکن وہ بھی 53 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 23 رنز بنا سکے، 5 وکٹیں گرنے کے بعد نوجوان بیٹر حسن نواز اور حسین طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 49 ویں اوور میں ہدف پورا کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی، حسن نواز 63 اور حسین طلعت 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 2، سیلز، موتی اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ لی۔حسن نواز شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، 5 وکٹوں سے جیت کے بعد پاکستان نے 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رنز بناکر ا ؤٹ ویسٹ انڈیز کے بعد
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :