ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، ملاقات میں طلبہ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے طلبہ سے کھل کر بات چیت کی اور سوال و جواب کے خصوصی سیشن میں بھی شرکت کی۔
طلبہ نے سیشن کی بھرپور پذیرائی کی اور قومی جذبے کا اظہار کیا، طلبہ نے افواج پاکستان سے بھی بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

طلبہ نے کہا کہ ایسی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں مگر نوجوان نسل کو پاک فوج سے دور نہیں کر سکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم سپریم کورٹ کے جج نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی میں جلد بازی پر سوال اٹھا دیا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں،مناسب وقت پر اکثریت ثابت کرینگے، امیر مقام شمالی وزیرستان میں جمعہ سے پیر کی صبح تک کرفیو نافذ ڈی جی ایف آئی اے کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: احمد شریف چوہدری ا ئی ایس پی ا ر ڈی جی ا

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد کا دورۂ برونائی: دفاعی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ اور عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی کے سلطان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سلطانِ برونائی نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور عالمی امن کے لیے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان برونائی کے ساتھ اپنے عسکری، تربیتی اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے قیام کے دوران برونائی کے وزیرِ دفاع اور رائل برونائی آرمڈ فورسز کے کمانڈر سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ موارا نیول بیس پر دارالامان کے دورے کے موقع پر انہیں نیول فورسز کی صلاحیتوں اور آپریشنل سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں انہوں نے ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں ’’پاکستان کا علاقائی امن و استحکام میں کردار‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں جنرل ساحر شمشاد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں، کامیابیوں اور عالمی امن میں کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کورس میں شریک 19 مختلف ممالک کے افسران سے بھی ان کی بات چیت ہوئی۔

دورے کے دوران برونائی کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور عالمی امن کے لیے کردار کو سراہا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برونائی آرمڈ فورسز کے ہیڈکوارٹر آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یہ دورہ پاکستان اور برونائی کے درمیان دفاعی تعلقات میں نئے امکانات کے دروازے کھولنے کا باعث سمجھا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے مابین اعتماد، تعاون اور خطے کے امن میں اشتراک کو مزید تقویت ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم، سپریم کمانڈر صدر ہی رہیں گے: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا خصوصی انٹرویو
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد
  • کینیڈا کی نئی امیگریشن پالیسی: غیر ملکی طلبہ میں کمی، ماہرین کے لیے خصوصی راستہ
  • صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات؛جلدالجزیرہ کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ جی ایچ کیو: فیلڈ مارشل سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ
  • جنرل ساحر شمشاد کا دورۂ برونائی: دفاعی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
  • عدالت عالیہ کی ہدایات کے باوجود عمرے  پر جانے سے روک دیا گیا: شیخ رشید
  • کمشنر حیدرآباد کا گورنمنٹ اسکول قاسم آباد کا دورہ، طلباء سے ملاقات
  • ملتان، آئی ایس او نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ کی تنظیم نو، ساجد حسین نئے صدر منتخب