Al Qamar Online:
2025-08-12@17:54:41 GMT

پاکستان کی 58 ویں یومِ آسیان کی تقریبات میں بھرپور شرکت

اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT



اسلام آباد:

پاکستان نے 58ویں یومِ آسیان کی رنگا رنگ تقریبات میں بھرپور شرکت کی، جن میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔

تقریب نِفٹی سفئیر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جہاں طلبہ نے موسیقی، رقص اور روایتی فنون کے ذریعے پاکستان کی تہذیبی روایات کو اجاگر کیا۔ تقریب کا مقصد پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، سیاسی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینا تھا۔

تقریب میں آسیان رکن ممالک کے سفرا نے بھی شرکت کی، جن کی قیادت میانمر کے سفیر اور اسلام آباد میں آسیان کمیٹی کے چیئرمین ونا ہان نے کی۔ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

انہوں نے خطاب میں آسیان ممالک کو 58ویں یومِ تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے اسے علاقائی تبدیلی کی ایک شاندار مثال اور ترقی پذیر دنیا کے لیے ایک تحریک قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان کے 1993 سے ویژن ایسٹ ایشیا پالیسی کے تحت طویل المدتی شعبہ جاتی مکالمہ شراکت دار کے طور پر کردار کو اجاگر کیا۔

وزیر نے آسیان کمیونٹی وژن 2025 کی کامیاب تکمیل کو سراہا اور وژن 2045 کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سائبر سیکورٹی، غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال جیسے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آسیان ریجنل فورم کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے آسیان پاکستان تعاون فنڈ کو عملی شراکت داری کا اہم ذریعہ قرار دیا اور بتایا کہ 2024–2028 تعاون منصوبے کے تحت 31 میں سے تقریباً 30 فیصد اقدامات پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ 2022 میں پاکستان اور آسیان کے درمیان 10 ارب ڈالر کی ریکارڈ تجارتی حجم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تجارتی عدم توازن کو دور کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔

میانمر کے سفیر ونا ہان نے کہا کہ آسیان کا قیام 8 اگست 1967 کو بینکاک میں ہوا اور آج اس کا 58واں یومِ تاسیس منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہمارے اجتماعی کارناموں پر نظر ڈالنے اور بانی رہنماؤں کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے۔

انہوں نے پاکستان کو آسیان کا سب سے پہلا اور طویل المدتی شعبہ جاتی مکالمہ شراکت دار قرار دیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے شراکت داری کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سے آسیان کمیونٹی وژن 2045 اور اس کے اسٹریٹجک منصوبوں کی حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی۔

نِفٹی سفئیر کے سی ای او عثمان شاہ نے اپنے خطاب میں ادارے کے مشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم تخلیقی پلیٹ فارمز اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کی متنوع ثقافتی شناخت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کی انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

سرفراز بگٹی کی شاہ لطیف بھٹائی کی درگاہ پر حاضری، ادبی کانفرنس میں شرکت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سندھ کے ضلع مٹیاری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی درگاہ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزرا میر ظہور بلیدی، میر صادق عمرانی اور ساجد دشتی بھی موجود تھے۔ درگاہ پر حاضری کے بعد میر سرفراز بگٹی سندھ کے وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کے ہمراہ ایچ ٹی سورلی ہال پہنچے جہاں انہوں نے لطیف ادبی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران شاہ عبداللطیف بھٹائی پر لکھی گئی مختلف کتب کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کا پیغام محبت، امن اور رواداری پر مبنی ہے اور ان کی شاعری عوامی شعور اور بھائی چارے کا سرچشمہ ہے۔

مزید پڑھیں: امن و محبت کی دھرتی سندھ کی ثقافت کے دلکش رنگ

انہوں نے مزید کہا کہ ادب اور ثقافت معاشرتی ترقی کے ضامن ہیں اورایسی تقریبات بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان سرفراز بگٹی شاہ لطیف بھٹائی وزیر اعلی

متعلقہ مضامین

  • پی ایچ ایف کو لیگ میں شرکت کیلئے  گرین سگنل مل گیا
  • نوجوان طبقہ معرکہ حق اور جشن آزادی کے سلسلے میں بھرپور طریقہ سے حصہ لے رہا ہے، ناصر شاہ
  • مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں جشن آزادی کا بھرپور جشن، ہزاروں کی شرکت متوقع
  • مسلم لیگ (ق) برطانیہ کا 14 اگست بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان
  • پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں اضافہ ہوگا، سابق قومی کپتان
  • پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کل متوقع
  • پاکستان ترکمانستان تعلقات میں نیا سنگِ میل، وزیر خزانہ کو اشک آباد انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت
  • ’کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب بھرپور ہو گا،‘ عاصم منیر
  • پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریبات
  • سرفراز بگٹی کی شاہ لطیف بھٹائی کی درگاہ پر حاضری، ادبی کانفرنس میں شرکت