خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوئوں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
بھارتی ایئرچیف کے دعوئوں کے ردعمل میں وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے، ایس 400 فضائی دفاعی نظام تباہ کیا، پاکستان نے بھارت کے بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں اور کئی بھارتی فضائی اڈوں کو ناکارہ بنا دیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی مسلح افواج کے جانی و مالی نقصانات بھی کہیں زیادہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوئوں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا۔ بھارتی ایئر چیف کے پاکستانی طیارے تباہ کرنے کے تاخیری دعوے جتنے غیر حقیقی ہیں، اتنے ہی بے موقع ہیں، بھارتی سیاست دانوں کی کوتاہ اندیشی سے ہونے والی ناکامی چھپانے کیلئے سینیئر بھارتی فوجی افسران کو سامنے لایا جا رہا ہے، 3 ماہ تک بھارت سے ایسے کوئی دعوے سامنے نہیں آئے۔ پاکستان نے فوری طور پر عالمی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں، آزاد ذرائع نے تسلیم کیا کہ رافیل سمیت بھارت کے کئی طیارے تباہ ہوئے۔ شواہد میں عالمی رہنماؤں، سینیئر بھارتی سیاست دانوں اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس کے حوالے موجود ہیں ایک بھی پاکستانی طیارہ بھارتی حملے میں نشانہ یا تباہ نہیں ہوا۔
پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے، ایس 400 فضائی دفاعی نظام تباہ کیا، پاکستان نے بھارت کے بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں اور کئی بھارتی فضائی اڈوں کو ناکارہ بنا دیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی مسلح افواج کے جانی و مالی نقصانات بھی کہیں زیادہ تھے۔ اگر سچائی پر شک ہے تو دونوں ممالک اپنے طیاروں کے ریکارڈ آزادانہ جانچ کیلئے پیش کریں، ہمیں یقین ہے کہ اس سے وہ حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی، جسے بھارت چھپانا چاہتا ہے، جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقی برتری، قومی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان نے بھارت کے
پڑھیں:
خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے، پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس بھارت کے بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا ریڈیائی مواد غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا، بین الاقوامی برادری بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی تجارت کے خطرناک رجحان کا نوٹس لے۔