UrduPoint:
2025-08-09@17:17:07 GMT

ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی۔آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 5یا 6 جنگی طیارے گرائے گئے، دونوں ممالک کے درمیان تنازع بڑا تھا، پاکستان اور بھارت ممکنہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر تھے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی، روس سے ڈیل آخری مرحلے میں ہے، صدر پیوٹن اور زیلنسکی سے جلد ملاقات ہوگی، روس اور یوکرین اب امن چاہتے ہیں۔امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ بندی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے، ان سے کہا کہ لڑائی نہیں تجارت کرو، پاکستان اور بھارت کے رہنماں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا کہ

پڑھیں:

کریملن کی پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کی تصدیق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن نے کہا کہ دونوں رہنماء ملاقات میں یوکرین تنازع کے طویل المدتی پُرامن حل پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ کریملن کا کہنا تھا کہ یہ بظاہر ایک چیلنجنگ عمل ہوگا لیکن ہم اس میں بھرپور توانائی کے ساتھ حصہ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الاسکا میں 15 اگست کو ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن نے کہا کہ دونوں رہنماء ملاقات میں یوکرین تنازع کے طویل المدتی پُرامن حل پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ کریملن کا کہنا تھا کہ یہ بظاہر ایک چیلنجنگ عمل ہوگا لیکن ہم اس میں بھرپور توانائی کے ساتھ حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکا سے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوؤں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا
  • وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوئوں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا
  • دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کا بیان مسترد کردیا
  • بھارتی ایئر چیف کا جنگ کے 3 ماہ بعد 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • کریملن کی پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کی تصدیق
  • پاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلاہٹ، بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز بیان
  • امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی