Islam Times:
2025-09-23@12:28:14 GMT

روسی صدر سے 15 اگست کو الاسکا میں ملاقات ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

روسی صدر سے 15 اگست کو الاسکا میں ملاقات ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی اخبار کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکا سے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم کچھ علاقے واپس لینے، کچھ تبدیل کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکا سے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم کچھ علاقے واپس لینے، کچھ تبدیل کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر پیوٹن

پڑھیں:

روسی جارحیت پر پولینڈ اور بالٹک ممالک کا دفاع کریں گے، ٹرمپ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250923-01-22

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس نے مزید جارحیت کی تو وہ پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا بھرپور دفاع کریں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب روسی جنگی طیاروں نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روس کے تین MiG-31 طیاروں نے خلیج فن لینڈ کے اوپر ایسٹونیا کی فضائی حدود میں دراندازی کی، جس پر نیٹو اور یورپی یونین نے شدید احتجاج کیا۔ دوسری جانب ماسکو نے
خلاف ورزی سے انکار کیا ہے۔ اطالوی ایف-35 طیارے، جو نیٹو کے فضائی دفاعی مشن کا حصہ ہیں، سویڈن اور فن لینڈ کے طیاروں کے ساتھ مل کر روسی جہازوں کو روکنے کے لیے فضا میں بھیجے گئے۔ ایسٹونیا نے اس واقعے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی صورتحال پراسلامی ممالک کے سربراہان سے آج ملاقات کر یں گے
  • روس اگر پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کیساتھ الجھا تو ہم انکا دفاع کرینگے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر ٹرمپ آج عرب اور مسلم رہنماؤں کو غزہ پر تجاویز پیش کریں گے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
  • ڈونلڈ ٹرمپ عرب اور مسلم رہنماؤں کو کون سی تجویز پیش کریں گے؟
  • روسی جارحیت پر پولینڈ اور بالٹک ممالک کا دفاع کریں گے، ٹرمپ
  • شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات کل ہوگی
  • زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب، صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات بھی ہوگی
  • 7 جنگیں رکوا چکا، اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ