ایک قوم ایک وطن: بلوچستان کے نوجوانوں کا کشمیر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
سولہویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا کے وفد نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے دفاعی نظام اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
ورکشاپ کے شرکا کو اعلیٰ فوجی حکام نے وطن کی سرحدوں پر پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی، جس کا مقصد انہیں دفاعی اقدامات، درپیش چیلنجز اور حاصل ہونے والی کامیابیوں سے روشناس کرانا تھا۔
شرکا نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمیں یہ موقع فراہم کیاکہ ہم اپنی آنکھوں سے وہ قربانیاں اور محنت دیکھ سکیں جو وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے ملکی سرحدوں پر دی جا رہی ہیں۔ مزید جانیے حمزہ کاٹل کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایل او سی بریفنگ بلوچستان پاک فوج دورہ قربانیاں لائن آف کنٹرول نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایل او سی بریفنگ بلوچستان پاک فوج قربانیاں لائن ا ف کنٹرول نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ وی نیوز پاک فوج
پڑھیں:
آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کا کراچی میں آغاز ہوگیا، اہم معاہدوں کا بھی امکان
کراچی:آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹر میں جدت اور تکنیکی استعداد بڑھانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔
ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔
نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو جدید ’’آئی ٹی اور ٹیلی کام ہب‘‘ کے طور پر روشناس کروائے گا۔
آئی ٹی سیکٹر میں ترقیاتی اقدامات اور ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔