نامور اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کے موقع پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے ملک کے نوجوانوں کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کیا۔نعمان اعجاز نے کہا کہ پہلے 14 اگست پر نوجوان گھروں کو پرچموں سے سجاتے، ملی نغمے گاتے اور جوش و ولولے سے سرشار نظر آتے تھے، مگر آج کی نسل امید کھو بیٹھی ہے۔نعمان اعجاز کے مطابق آج کے نوجوان نااُمیدی کا شکار ہو کر ملک چھوڑنے کے لیے بیتاب ہیں اور ویزا دفاتر کے باہر طویل قطاروں میں دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے اس افسوسناک تبدیلی کی بنیادی وجوہات میں کرپشن، انصاف کی عدم دستیابی اور میرٹ کے قتل کو قرار دیا۔مداحوں نے ان کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ نعمان اعجاز نے وہ تلخ حقیقت بیان کی ہے جسے سب جانتے تو ہیں مگر ماننے سے کتراتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ نعمان علی کو جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کے سینوران متھوسامے اور افغانستان کے راشد خان بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔افغانستان کے راشد خان نامزدگیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے اکتوبر کے مہینے کے لیے ویمن پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔جنوبی افریقا کی کپتان لورا وولورٹ آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔بھارت کی سمرتھی مندھانہ اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سائیکل پر 102 کلومیٹر کا سفر کر کے کرتارپور پہنچنے والے کمسن طالبعلم کا والہانہ استقبال
  • بھارتی فوج کی تازہ ریاستی دہشتگردی، ضلع کپواڑہ میں 2کشمیری نوجوان شہید
  • کپواڑہ، بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • پاک افغان مذاکرات ناکام؛ طالبان کے رویے پر ثالث بھی مایوس ہو گئے، خواجہ آصف
  • سی ای او سیپکو نے 2ایس ڈی اوز کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا
  • شہدائے جموں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کی آبیاری کی، علی رضا سید
  • اعجاز ملاح اوردُنیا بھر میں پھیلے بھارتی دہشت گرد
  • عمران خان قوم کی حقیقی آزادی اور مستقبل کیلئے قید میں ہیں، حلیم عادل شیخ
  • مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی بھی شامل
  • میئر نیویارک ظہران ممدانی کی تقریر میں رمیز راجہ کا حوالہ، ویڈیو وائرل