بھارتی عوام اور حکومت سے دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں پر اختلاف ہے، وزیر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز )زیرِ مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ اس سال کا 14اگست اس لیے اہم ہے کہ ہم نے بھارت کو صرف شکست نہیں بلکہ اس کا غرور بھی توڑا۔یہ بات انہوں نے ہفتے کو وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان میں معرکہ حق جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھارتی عوام اور حکومت سے کوئی دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں سے اختلاف ہے، بابائے قوم کے فرمان اور فلسفے پر ہی پاکستان آج قائم ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ومذہبی آزادی کا حق حاصل ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم پاکستان بھی مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کا بہانہ بنا کر دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کی، دنیا نے جان لیا کہ پہلگام میں پاکستان کا ہاتھ نہیں تھا اور اسلام دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ 1لاکھ سے زائد پاکستانی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوگئے۔ پاک بھارت جنگ مذہب کا ٹکرا نہیں، سیاسی مفادات کی جنگ ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے پاکستانی مساجد اور مدرسوں کو شہید کیا، عورتیں اور بچے جاں بحق ہوئے۔ پاکستان نے کسی بھی مندر یا مذہبی مقامات پر حملہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے تاکہ کوئی 13سالہ بچی کو جبرا مذہب تبدیل نہ کروائے جاسکے۔ کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ گورننس کے مسائل کو ہم تسلیم کرتے ہیں جنہیں ٹھیک کرنا ہے۔ کچے میں اور کشمور کے ہندو اور مسلمان دونوں مسائل کا شکار ہیں۔ کچے میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہزاروں سال سے اس خطے کے باسی ہیں، ہمیں یہیں رہنا ہے۔ سال 2013 سے قبل کراچی جل رہا تھا، لوگ بیرون ملک جارہے تھے۔ کراچی کے امن و امان کیلئے وزیراعظم، وزیرِ اعلی اور آرمی چیف نے مل کر فیصلہ کیا اور مسائل حل کیے۔

کھیل داس نے کہا کہ ہم نے ایٹم بم استعمال کیلئے نہیں اپنے امن کو مستحکم کرنے کیلئے بنایا ہے لیکن اگر کوئی ہم پر حملہ کرے گا تو جواب تو آئے گا۔ 11 اگست کو ہم یہ ثابت کریں گے کہ تمام مذاہب کے لوگ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر مسلموں کا معیشت میں بھی اہم حصہ ہے، جنگ اور کشیدگی کے باوجود کرتار پور آج بھی کھلا ہے، لیکن بھارت مذہبی ہم آہنگی چاہتا ہی نہیں ہے۔ اس لیے وہ سکھ برادری کو کرتار پور نہیں آنے دے رہا ہے جبکہ پاکستانی ریاست کی پالیسی ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں رمضان کا مقدس مہینہ تھا، اسی ماہ ہولی تھی، اسی ماہ نوروز تھا اور اسی ماہ ایسٹر تھا جو ہم سب نے مل کر منائے۔ انہوں نے کہا کہ سلاموفوبیا کے نام پر پاکستان اور اسلام سے نفرت بے بنیاد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب حکومت 31 سال بعد مقامی بینکوں کے قرضوں سے آزاد ہوگئی پنجاب حکومت 31 سال بعد مقامی بینکوں کے قرضوں سے آزاد ہوگئی لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت مقبول گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نہیں بلکہ

پڑھیں:

صدرِ مملکت کی مستونگ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنۂ ہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا۔

صدرِ مملکت نے دہشت گرد حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوابی حملے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور کسی بھی قیمت پر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ کے پی
  • یومِ پاکستان: وہ داستان جس کا ہر لفظ لہو میں ڈوبا ہے
  • زرداری کا رومانیہ کے سابق صدر کے انتقال پر اظہار افسوس، مستونگ میں شہید میجر رضوان، جوانوں کو خراج عقیدت
  • فساد گروپ نے 14 اگست کو احتجاج کی کال دیکر پھر ملک دشمنی کا ثبوت دیا: عظمیٰ بخاری
  • کسی قوم کی اصل طاقت اس کے عوام کے درمیان اتحاد میں پوشیدہ ہوتی ہے؛ احسن اقبال
  • حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، وزیراعظم
  • بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتا چلے گا کہ بھارتی عوام کیا سوچتے ہیں، عبدالباسط
  • صدرِمملکت کی مستونگ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
  • صدرِ مملکت کی مستونگ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت