اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) کو سونے کا لوٹا بطور تحفہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام لیے بغیر انہیں بہت بڑا نوسز باز، لالچی اور حریص قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے وہ سونے کا لوٹا راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا، پھر پیتل کے لوٹے پر سونے کی قلعی کروا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا اور اصل سونے کا لوٹا اپنے پاس رکھ لیا، یہ ان کا کرپشن کا لیول ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں (سابق وزیراعظم) کو ملائیشیا سے ایک ڈنر سیٹ ملا پرچ اور پلالیوں کا، انہوں نے پرچ پیالیاں بھی راولپنڈی کے راجا بازار میں بیچ دیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا پھر یہ کہتے ہیں کہ میں نے دنیا دیکھی ہے، میں شہرت، عزت، وقار، پیسہ اور سب کچھ دیکھ چکا ہوں، یہ لالچی انسان اور لوٹا چور ہے، آج پوری دنیا کے سامنے میں انہیں لوٹا چور کا لقب دوں گا، بدقسمتی سے یہ پاکستان کا وہ سابق وزیراعظم ہے جو لوٹا چور ہے، یہ بات ٹھیک ہے کہ لوٹا سونے کا تھا لیکن یہ ہے تو لوٹا چور۔

انہوں نے کہا کہ یہ بندہ آج 14 اگست ہو یا 6 ستمبر، پاکستان کی عزت، وقار، خوشحالی، سالمیت، خود داری اور مستقبل کا جنازہ نکالنے میں لگا ہوا ہے کہ مجھے رہا کرو، باقی سب کچھ جائے بھاڑ میں، تو ان کا 14 اگست پر جو پلان ہے یہ اس میں بھی ذلیل و خوار ہوں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیاض الحسن چوہان نے سونے کا لوٹا انہوں نے

پڑھیں:

’عوام خود کو ایکشن کمیٹی سے الگ کردیں‘، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ وہ خود کو ایکشن کمیٹی سے الگ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

پیر کے روز آزاد کشمیر کے شہر باغ میں پاکستان زندہ باد کنونشن کا انعقاد ہوا، کنونشن میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر، سردار عتیق احمد خان، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، صدرمسلم لیگ نواز شاہ غلام قادر، وزیر حکومت سردار میراکبرخان، سابق وزیر راجہ محمد یاسین خان، سابق وزیر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، میجر سردار نصراللہ خان،مولانا امتیاز احمد صدیقی، سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ اور دیگر سیاسی و دینی قیادت نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے باغ میں پاکستان زندہ باد کنونشن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو چاہیے کہ وہ خود کو ایکشن کمیٹی سے الگ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کو اپنے سر پر ہرگز نہیں چڑھنے دیں گے، یہ تو کل تک اپنے والد کو بھی گالیاں دینے سے نہیں چوکتے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق جلسہ: راولاکوٹ ’پاکستان اور پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

راجہ فاروق حیدر نے ایکشن کمیٹی کے خلاف بھرپور غصے کا اظہار کیا کہ ایسی زبان اور رویے سے عوام کو دوری اختیار کرنی ہوگی تاکہ معاشرتی بگاڑ نہ پھیلے۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آزاد کشمیر پاکستان زندہ باد کنونشن راجہ فاروق حیدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان

متعلقہ مضامین

  • فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے پر انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات
  • سانحہ تیراہ: جماعت اسلامی کا شدید ردعمل، سیکیورٹی اداروں کی سنگین غفلت قرار
  • بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد
  • کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے
  • بھارتی گلوکار کمار سانو مشکل میں، سابق اہلیہ نے سنگین الزامات لگادیے
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف
  • ’عوام خود کو ایکشن کمیٹی سے الگ کردیں‘، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر
  • جنرل اسمبلی اجلاس شروع، وزیراعظم کا شیڈول تبدیل، آج امریکہ جائینگے: وزارت خارجہ
  • زیر التوا مقدمات بوجھ، مسئلہ سنگین، جسٹس گل حسن: ثالثی کو عام کرنا ہو گا، جسٹس شاہد وحید
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا روانگی کا شیڈول تبدیل