بی جے پی اور آر ایس ایس دہشت گردی کروا کر الزام مسلمانوں پر لگاتے ہیں، دھماکا خیز انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
بھارتی انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سابق ترجمان یشونت شندے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس دہشت گردی کی کارروائیاں کروا کر اس کا الزام مسلمانوں پر لگاتے ہیں۔
یشونت شندے کے مطابق 2006 کے مہاراشٹر بم دھماکوں میں وشوا ہندو پریشد کے ایک رکن سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے، لیکن مسلمانوں کو ملوث کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس نے مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ایک مسجد میں بم بنانے کا کام شروع کیا، جس میں تنظیم کے ارکان راکیش ڈھویڈے اور روی دیو ملوث تھے۔
شندے کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار نے انہیں بھی دہشت گردی میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔
سابق ترجمان نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی، لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتی عدالتیں اندرونی دباؤ کے باعث خاموش ہیں۔ شندے کے مطابق مودی حکومت اور آر ایس ایس ہندوتوا نظریے کے تحت ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آر ایس ایس
پڑھیں:
بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
بلوچستان میں چاروں صوبوں کو جوڑنے والی جعفر ایکسپریس کے ریلوے ٹریک پر دھماکا ہو گیا جس سے ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام نے بتایا کہ سپیزنڈ ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوششیں بڑھتی جا رہی ہے، چند روز پہلے بھی جعفر ایکپریس کے ٹریک کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اس سے قبل جعفر ایکسپریس کے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی تھی۔اس سے پہلے فتنہ الہندوستان کے بلوچ دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرتے ہوئے کئی مسافروں کو شہید اور یرغمال بنا لیا تھا جس پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور مسافروں کو بازیاب کرا لیا تھا۔