اداکارہ اریج فاطمہ کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر میں مبتلا ہوکر صحتیاب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی زندگی اچھی گزر رہی تھی اور وہ لمبی عمر کی توقع کر رہی تھیں، لیکن اچانک انہیں "کوریوکارسینوما" نامی ایک نایاب اور تیزی سے پھیلنے والے کینسر کی تشخیص ہوئی، جو مولر پریگننسی کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی مشکل تھے کیونکہ وہ کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ وہ اس بیماری کے بارے میں کسی سے بات نہیں کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں خوف تھا کہ لوگ ان کا مذاق اڑائیں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)
اریج کا کہنا تھا کہ ان کے دو بڑے خوف تھے: اللہ کے سامنے حساب دینا اور اب ان کے خاندان کا کیا ہوگا۔ اداکارہ نے کینسر سے متعلق آگاہی پر بات کرتے ہوئے سب کو مشورہ دیا کہ اپنے باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کروائیں۔ اریج نے اس مہلک بیماری سے صحتیابی کے بعد اسے اپنی "دوسری زندگی" قرار دیا ہے اور اپنے خاندان کے سپورٹ پر ان کا شکر ادا کیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ اریج فاطمہ نے 2017 میں ڈاکٹر اوزیر علی سے شادی کی اور اب ان کے دو بیٹے ہیں۔ اریج اپنے خاندان کے ساتھ امریکی ریاست اوہائیو میں رہائش پذیر ہیں۔ شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد اب اریج ایک ڈیجیٹل کریئیٹر اور انفلوئنسر ہیں۔
واضح رہے کہ آریج فاطمہ نے 2019 میں اپنے کامیاب ڈرامہ سیریل "حسد" کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ان کے دیگر معروف ڈراموں میں "ایک پل"، "آپ کے لیے"، "عشق پرست" اور "ہم نشین" شامل ہیں تاہم اب وہ شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اریج فاطمہ فاطمہ نے کے بعد
پڑھیں:
عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔
اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔
انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘
View this post on Instagram View this post on Instagram
عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے:
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔