صدر ایف پی سی سی آئی کی قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
صدر ایف پی سی سی آئی کی قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن آزادی کے حصول کے لیے ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔ پاکستان کے لیے ان گنت قربانیاں دینے والے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان اور اپنے آباو اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں تاریخی فتح نے اس مرتبہ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے، بھارت کے ساتھ جنگ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کی معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اب ہمیں معاشی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہے۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ بہتر فیصلے کر کے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بن کر ہی ہم اصل آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام ’’دو پہاڑوں‘‘کے تصور اور چین کی ماحولیاتی پالیسیوں پر عالمی سروے نتائج چین کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر دنیا میں صف اول مقام پر ہے،نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ، دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ چین کی جامع دیہی احیاءCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی ا ئی ا زادی کی قوم کو
پڑھیں:
ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد
ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے خود، ایرانی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کو 14 اگست کے اس پرمسرت دن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
سفیر نے پاکستان کی ناقابلِ شکست یکجہتی، حوصلہ اور شاندار کامیابیوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے رشتوں کی اہمیت اجاگر کی۔
On August 14th, as the Great Nation of Pakistan celebrates 78th Auspicious Occasion of the Independence Day of Pakistan, on behalf of myself, the Government and the Nation of the Islamic Republic of Iran, I extend my Warmest and Sincere Congratulations to the Esteemed Government… pic.twitter.com/4qd0XnDzoV
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) August 13, 2025
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی مضبوط عزم اور تمام شعبوں کی کوششوں کے باعث ایران-پاکستان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، جو امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کی راہ میں تاریخی سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر کو استثنیٰ حاصل ہے، ایف بی آئی کی فہرست پر پاکستان کا ردعمل
رضا امیری مقدم نے دعا کی کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن، استحکام اور پیش رفت جاری رہے اور دونوں عظیم قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں۔
انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو عوام کے مشترکہ فائدے کے لیے مزید مستحکم بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
سفیر نے آخر میں 14 اگست کے موقع پر پاکستان کی 78ویں یومِ آزادی پر عوام اور حکومت کو پرخلوص مبارکباد پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران پاکستان رضا امیری مقدم یوم آزادی