وزیراعظم کی "نشان پاکستان" لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام"نشان پاکستان" کے لیے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔
آج ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت سے نوازا۔ کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام "نشان پاکستان" کے لیے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
اس کے علاوہ سینئر صحافی اور ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے بھی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کی۔انصار عباسی نے سیکرٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم معرکہ حق ایوارڈ کی حق دار ہے ، انہوں نے کوئی ایسا غیر معمولی کام نہیں کیا اور جو کیا وہ ان کا فرض تھا۔
دوسری جانب آج ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
اس کے علاوہ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک اور حنا ربانی کھر کو بھی سول اعزازات سے نوازا گیا۔ طارق فاطمی اور خرم دستگیر خان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈز ملے۔صدر پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں مسلح افواج کو فرنٹ سے لیڈ کرنے اور بہترین جنگی حکمت عملی مرتب کرنے پر فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر ہلال جرات سے نوازا جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر احمد سدھو کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
پاک فوج خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار، آزادی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے: فیلڈ مارشل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سے نوازا
پڑھیں:
فن لینڈ نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنےکا اعلان کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹیجک وجوہات پر پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنےکا اعلان کر دیا۔فن لینڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فن لینڈ نے پاکستان، افغانستان اور میانمار میں سفارت خانے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد،کابل اور ینگون میں فن لینڈ کے سفارت خانے 2026 میں بند کر دیے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا ہےکہ فن لینڈکے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کی وجہ سے سفارت خانے بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سفارت خانوں کی بندش کی وجوہات میں ان ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔فن لینڈ نے بجٹ میں کمی کے باعث 2012 میں بھی پاکستان میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں۔ پاکستان میں فن لینڈ سفارتی مشن کو دوبارہ 2022 میں کھولا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے سہہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر قوم کو مبارکباد
مزید :