پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے بھی تعزیت کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی پنجاب کا فون کرنے اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا، علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے خیبرپختونخوا کے عوام کی مدد کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل عمران خان کے وکیل نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا مالاکنڈ میں فائرنگ سے رہنما جے یو آئی مفتی کفایت اللہ اور اہلیہ زخمی، بیٹا، بیٹی جاں بحق پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تفصیلات جاری، 307 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عوام کی مدد علی امین

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہوگئیں۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہیں، وزیراعلیٰ کا یہ دورہ 15 اگست سے 20 اگست تک جاری رہے گا، جس دوران وہ جاپان کے اہم شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا دورہ کریں گی۔

دورے کے دوران مریم نواز شریف کی جاپان کی بڑی کاروباری شخصیات، کمپنیوں اور حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

جدہ میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

اس دورے کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون،سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
  • مریم نواز کا دورہ جاپان نیا سنگ میل ثابت ہوگا: عظمیٰ بخاری
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی
  • پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو فون ؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 17 اگست کو جاپان پہنچیں گی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرکاری دورے پر جاپان روانہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ