AUCKLAND, NEW ZEALAND:

نیوزی لینڈ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان کو 79 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور پاکستانی برادری کی نیوزی لینڈ کی ترقی میں خدمات کو سراہا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستان کے یوِ آزادی کی شان دار تقریب میں وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے شرکت کی، اس موقع پر وزیر برائے ایتھنک کمیونٹیز مارک مچل، قائدِ حزب اختلاف اور سابق وزیرِاعظم کرس ہپکنز، نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد اور دیگر متعدداراکینِ پارلیمان بھی موجود تھے۔

تقریب میں شریک تقریباً ایک ہزار کیوی پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے پاکستان کو 78ویں جشن آزادی پر مبارک باد پیش کی اور خطاب میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان طویل عرصے سے قائم مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے کیوی پاکستانی برادری کی نیوزی لینڈ کی ترقی میں خدمات کو سراہا۔

قائدِ حزبِ اختلاف اور سابق وزیرِاعظم کرس ہپکنز نے بھی اپنے خطاب میں کیوی پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات کی مضبوطی کو سراہا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی قیادت کی موجودگی میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد نے پرچم کشائی کی اور وزیراعظم سمیت دیگر معزز مہمانوں کو اجرک کے روایتی تحائف پیش کیے۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کے صدر ڈاکٹر آصف خان نے اپنے خطاب میں تنظیم کی اہم سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں کا ذکر کیا اور دونوں حکومتوں سے باہمی مفاد کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے پر زور دیا۔

تقریب میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ مشاعرے، ثقافتی پروگرام، ویڈیو نمائشیں اور ملی اور حب الوطنی کے نغمے بھی شامل تھے۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی نئی انٹرایکٹو ویب سائٹ کا بھی اجرا کیا گیا، اس موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کی پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کو پاکستان کے خصوصی خیرسگالی کے پیغام کے طور پر دیکھا گیا۔

آکلینڈ میں منعقدہ یہ تقریب پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ نے پاکستان ہائی کمیشن، نیوزی لینڈ کی وزارت برائے ایتھنک کمیونٹیز اور آکلینڈ میں مقیم متعدد پاکستانی کاروباری اداروں کے تعاون سے منعقد کی اور یہ تقریب ان متعدد اعلیٰ سطح کے پروگرامز کا حصہ تھی جو پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے وزیر نیوزی لینڈ کی میں پاکستان پاکستان کے آزادی کی لینڈ میں کی اور

پڑھیں:

یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز

یومِ شہدائے جموں کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز کیا ہے، جو اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان پیش کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا جاری کردہ یہ نغمہ معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ نغمہ میں 6 نومبر کے سانحۂ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر کے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچنے کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ظلم کے اندھیروں میں اُمید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام دیتا ہے۔ اس میں کشمیر کے بہادر عوام کا پاکستان سے رشتہ، عہدِ وفا اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے کا ہر بول کشمیریوں کے جذبۂ حریت اور استقامت کی ترجمانی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے نغمے میں کشمیریوں کی قربانیوں کو تاریخ کی روشن حقیقت اور عزم و استقلال کا پیغام قرار دیا گیا ہے۔ نغمے میں اس حقیقت کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ آج بھی کشمیر کے بہادر لوگ اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور ان کا مقدر آزادی ہے۔

یہ نغمہ نہ صرف کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پاکستان کے ساتھ ان کے نہ ٹوٹنے والے تعلق کی بھی پراثر تصویر پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے
  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز
  • کراچی میں میری ٹائم ایکسپو2025کا افتتاح:سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود کی شرکت
  • گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب
  • عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم کل استبول روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان