اسلام آباد:

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے مقدمات کو نمٹانے کے لیے ٹائم فریم کی منظوری دے دی، جائیداد کے تنازعات 24ماہ، وراثت، پبلک ریونیو اور رقوم کے تنازعات 12 ماہ کم عمر اشخاص کے فوج داری کیسز 6 ماہ ، قتل کیس نمٹانے کی فوج داری ٹرائل کی مدت 24 ماہ طے کی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے شرکت کی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا ایک جامع میکانزم کی ضرورت ہے تاکہ زیر حراست شخص کو 24 گھنٹوں میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جاسکے، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ایسا جامع میکانزم بنا کر اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں اٹارنی جنرل کی اس کاوش کو سراہا گیا، کمیٹی میں عدالتی امور میں خارجی مداخلت بارے ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بیرونی مداخلت 24 گھنٹوں میں رپورٹ اور اُس پر ایکشن 14روز میں ہونا چاہیے، ایس او پیز میں شکایت کنندہ جج کے وقار کو محفوظ رکھا جائے، ہائیکورٹس ایس او پیز نوٹیفائی کرکے شیئر کریں۔

بتایا گیا کہ کمرشل مقدمہ بازی فریم ورک کیلئے جسٹس محمد شفیع صدیقی جج سپریم کورٹ کی زیر صدارت تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی میں جسٹس عابد عزیز شیخ جج لاہور ہائیکورٹ، جسٹس آغا فیصل ہائی کورٹ جج سندھ، جسٹس ارشد علی ہائیکورٹ جج پشاور شامل تھے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں اٹارنی جنرل اور چیئرمین ایف بی آر بھی شامل تھے، ہائی کورٹس کی قابل ستائش کاوشوں کو سراہتے ہوئے کمیٹی نے مختلف نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں کیلئے یکساں مدت مقرر کی ہے، طے کردہ ٹائم لائن کی منظوری دی جاتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جائیداد کے تنازعات کے دعویٰ 24ماہ میں، وراثتی جائیداد کے تنازعات 12ماہ، پبلک ریونیو اور رقوم سے متعلق تنازعات بارہ ماہ میں نمٹانے کی ٹائم لائن طے کی گئی۔

کرایہ داری مقدمات، فیملی دعوے کے مقدمات نمٹانے کی مدت 6ماہ طے کی گئی، بینکنگ کورٹ ڈگری کے مقدمات کو نمٹانے کیلئے 12ماہ کی مدت طے کی گئی، کم عمر اشخاص کے جرائم پر فوج داری کیسز 6 ماہ میں نمٹانے کی مدت طے کی گئی، سات سال تک سزایافتہ فوج داری ٹرائل کو مکمل کے کیس کو نمٹانے کی ٹائم لائن 12ماہ جبکہ سات سال سے زائد عمر کی سزا پر 18ماہ کی ٹائم لائن طے کی گئی، قتل کیس نمٹانے کی فوج داری ٹرائل کی مدت 24 ماہ طے کی گئی، لیبر کیسز نمٹانے کی مدت 6 ماہ طے کی گئی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹائم لائن کے ذریعے ججز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے گا۔

اجلاس میں ہائیکورٹس اور ضلعی عدالتوں میں عوام دوست شکایات کے ازالے کیلئے فورم قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹس چاہیں تو وہ ماڈل کورٹس ہر ضلع کیلئے طے کرکے سماعت کیلئے مقدمات کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ماڈل سول کورٹس میں ٹائم باؤنڈ ٹرائل رجیم کے تحت کیس دیا جاسکتاہے،صوبائی جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹیاں ہائیکورٹس میں اپنی رپورٹس شیئر کریں، اگلے اجلاس میں قومی جیل پالیسی مرتب کی جائے گی۔

اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز میں تعینات عدالتی افسران کی واپسی میں تاخیر کے معاملے کو حقیقت پسندی کیساتھ دیکھا جائے گا۔

اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ہائی کورٹس کو صوبوں کے اکاؤنٹنٹ جنرلز کیساتھ ہم آہنگی کے ذریعے آڈٹ افسران کی تعیناتی میں سہولت دی جائے گی تاکہ انٹرنل آڈٹ ہوسکے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ انسداد منشیات ایکٹ 1997ء اور متعلقہ صوبائی قوانین کے تحت ایسے مقدمات جن کی اپیلیں دو رکنی بنچ کے سامنے سنی جانی ہیں، ایسے تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی سنی جائیں گی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے یقین دہانی کرائی کہ مقدمات کے اندراج کے وقت بائیو میٹرک تصدیق کی شرط پر عمل درآمد کیا جائے گا اور اس کی پیش رفت کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، قومی عدالتی پالیسی ساز کمٹی کا آئندہ اجلاس 16اکتوبر 2025ء کو ہوگا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان نے یقین دہانی کرائی کہ عدالتی پالیسی ماہ طے کی گئی اٹارنی جنرل کے تنازعات ہائی کورٹس نمٹانے کی کے مقدمات ٹائم لائن ہائی کورٹ اجلاس میں فوج داری ماہ میں کی مدت

پڑھیں:

ری پبلک پالیسی سروے کے مطابق عمران سب سے مقبول لیڈر ہیں؛ مسرت جمشید چیمہ

سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لاہور شہر جس کو (ن)لیگ کا قلعہ سمجھا جاتا ہے ری پبلک پالیسی کے سروے کے مطابق وہاں بھی سب سے مقبول لیڈر عمران خان ہی ہیں، (ن)لیگ 2024 کے الیکشن میں 17 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی اوراگلے الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائے گی ۔

مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو کس فارمولے کے تحت مسلط کیا گیا ساری دنیا اس سے آگاہ ہے ، ان شااللہ آئندہ جب بھی انتخابات ہوں گے پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے جبر اور ظلم کا سامنا کرنے کے باوجود عمران خان کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیں گے ،عمران خان ہمیشہ آئین و قانون کی حکمرانی اور ملک و قوم کی خوشحالی کی بات کرتے ہیں اور ان کی لازوال جدوجہد اسی کا تسلسل ہے ۔قائداعظم نے اپنی قیادت اور قربانیوں سے پاکستان کو آزادی دلائی ،آج عمران خان اسی قوم کی حقیقی آزادی اور خودداری کی جدوجہد کر رہے ہیں، ان شااللہ عمران خان اس مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے اور اس قوم کو حقیقی آزادی دلا کر رہیں گے۔

پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی

  انہوں نے کہا کہ مسلط کئے گئے حکمران بھی جان چکے ہیں کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے کے باوجود عمران خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی مقبولیت کا گراف اوپر گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 9مئی مقدمات‘ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت
  •  توہین مذہب کے مقدمے میں پونے دو سال سے قید ملزم عاصم اللّٰہ کی ضمانت منظور
  • ہائیکورٹ کاارسا میں سندھ سے فیڈرل ممبر تعینات کرنے کا حکم، وفاقی حکومت پر برہم
  • چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، مقدمات کے فیصلوں کیلئے سخت، تیز رفتار ٹائم لائنز مقرر
  • نو مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت
  • جائیداد قیل 24‘ وارثت ‘ پبلک ریونیور ‘ قرم کے مقدمات 12ماہ نمٹانے کی پالیسی منظور 
  • 9مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت
  • ری پبلک پالیسی سروے کے مطابق عمران سب سے مقبول لیڈر ہیں؛ مسرت جمشید چیمہ
  • سپریم کورٹ کے سرکلر، احکامات پبلک، مقدمات کی جلد سماعت کی نئی پالیسی نافذ، ججز پروٹوکول میں اضافہ