سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کسی قسم کی تلخ کلامی نہیں ہوئی، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی اور پارٹی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان کسی قسم کی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ ان کے وکیل ہیں اور وہ ’ہمارے لیے فیملی کی طرح ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا اپنا کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے، لیکن یہ معاملہ دراصل پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور ضمنی انتخابات سے متعلق ہے۔
’میرا خیال ہے کہ اس بارے میں انہی سے پوچھنا بہتر ہوگا۔‘
اپنے بیٹوں کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ:
’سمجھ نہیں آئی میرے بچوں کو کیوں اٹھایا؟ شاہریز خان کاروبار کرتا ہے اور اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکا ہے۔‘
’شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا گیا، لیکن ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘
’میں نے کہا ہے کہ مجھے بھی گرفتار کریں، یہ خوفزدہ ہیں اور بچوں سے ڈر گئے ہیں۔‘
انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی کا ضمنی انتخابات پر موقف الگ ہے۔ علیمہ خان نے کہا:
’بانی پی ٹی آئی کا پیغام اگر فیملی کے ذریعے دیا جاتا ہے تو وہ انہی کا موقف ہوتا ہے، آپ اسے فیملی کا موقف کیوں کہتے ہیں؟‘
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو غیر ذمہ دارانہ اور ’شیطانی سوالات‘ سے گریز کرنا چاہیے۔
اس موقع پر عمران خان کی دوسری بہن عظمیٰ خان نے بھی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخاب کے بارے میں پارٹی ہی اعلان کرے گی، تاہم بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران واضح کیا تھا کہ ‘ضمنی الیکشن نہیں لڑنا۔’
عظمیٰ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا:
’انتخابات میں جانے سے پارٹی کو نقصان ہوگا اور اس کا کوئی فائدہ نہیں۔‘
’یہ ہمیں جیتنے نہیں دیں گے اور مرضی کے لوگوں کو جتوائیں گے۔‘
’اگر ہم الیکشن میں گئے تو ان نااہلیوں کو ہم خود جائز قرار دے دیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ پارٹی کو تحریک پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی علیمہ خان انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-34