وزیرِ اعظم نے نئی انرجی وہیکل پالیسی کا افتتاح کر دیا، سیکڑوں طلبا میں ای اسکوٹرز کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نئی انرجی وہیکل (NEV) پالیسی 2025 کا افتتاح کردیا، جس کا مقصد صاف ستھری ٹرانسپورٹ اور ماحولیاتی لچک کو فروغ دینا ہے جبکہ تقریب میں طلبا کو ای موٹرسائیکل بھی دی گئیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اس پالیسی کی تیاری پر وزارتِ صنعت و پیداوار کی تعریف کی اور وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان، اور وزیرِ صنعت و پیداوار، رانا تنویر حسین کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انرجی وہیکل پالیسی کے حوالے سے خود ان اجلاسوں کا حصہ رہا ہوں، سخت محنت کے بعد اسے تشکیل دیا گیا جس کو بنانے والوں کو سراہتا ہوں۔
وزیرِ اعظم نے بتایا کہ برطانوی حکومت نے بھی پالیسی فریم ورک کو آگے بڑھانے میں ہماری مدد کی۔
وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کم سے کم حصہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کو یاد کیا اور بتایا کہ رواں سال مون سون کے دوران اب تک 700 سے زائد شہری جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
شہباز شریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ملک ہے ہمارا ’ہاتھ پکڑ کر‘ مالی معاونت فراہم کریں، ورنہ ملک موسمیاتی آفات سے نمٹنے کے لیے مزید قرضوں میں پھنسا رہے گا۔
وزیرِ اعظم کی جانب سے طلباء میں ای-اسکوٹرز کی تقسیم
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے میرٹ کی بنیاد پر سیکڑوں ہونہار طلباء میں ای-اسکوٹرز بھی تقسیم کیں۔
انہوں نے بلوچستان کے لیے 10 فیصد زیادہ کوٹے کا اعلان کیا اور اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جلد ہی ایک لاکھ لیپ ٹاپ بھی پورے ملک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو دیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم نے اس پروگرام کے لیے آئندہ مالی سال میں فنڈز کو موجودہ 9 ارب روپے سے بڑھا کر 90 ارب روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد لاکھوں طلبا کو تعلیمی اداروں میں سفر کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ کاربن کے اخراج کو روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی نہ صرف نوجوانوں کو بااختیار بنائے گی بلکہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی مختلف خصوصیات اور صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکائی 47 قراقرم ون کلاوڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ یہ ڈیٹا سینٹر حساس قومی اور تجارتی معلومات کے محفوظ ذخیرے اور تحفظ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر انتہائی متاثر کن اور قابلِ تحسین منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عظیم منصوبے کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، جسے مختصر مدت میں غیر معمولی عزم، پختہ یقین اور اعلی مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت اور منصوبے میں شریک ادارے زیڈ ٹی ای کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم باب ہے، جبکہ یہی جذبہ، حوصلہ اور مستقل مزاجی ایسے قومی منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکائی 47 جیسے منصوبے پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔
قوم کو یہ جدید سہولت فراہم کرنے پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ قومی سلامتی اور سائبر سیکیورٹی کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم متحد ہو کر کام کرے تو کوئی بھی ہدف حاصل کرنا ناممکن نہیں رہتا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک نئے معاشی دور کے دروازے کھل رہے ہیں، جہاں قومی وسائل اور انسانی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کی معیشت میں ڈیٹا ہی اصل طاقت ہے اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات اور بصیرت پاکستان کی اقتصادی ترقی، جدت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دیں غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے 5 ہزار ارب کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم