قدرتی آفات سے بچاؤ کیلیے ماحولیاتی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنانا ہوگا، بیرسٹر محمد علی
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
رپورٹ: ابوبکر
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ہمیں اپنی ماحولیاتی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنانا ہوگا اور جنگلات محفوظ کرنے ہوں گے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جیسے ہی صوبے میں سیلاب آیا، پی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ محکمے فوری طور پر الرٹ ہوگئے اور لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں کیچڑ کے پہاڑ کھڑے ہوگئے تھے جنہیں صاف کرنے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔ متاثرین کو امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے جدید الیکٹرانک سسٹم تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے زیادہ تر ادائیگیاں مکمل ہوچکی ہیں۔ علاوہ ازیں متاثرہ خاندانوں کو 15 ہزار روپے راشن کی مد میں بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
ٹمبر مافیا اور درخت کاٹنے کا معاملہبیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ الائی کے علاقے میں درخت کاٹنے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسے جواز بنا کر حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ یہ کیس نگران حکومت کے دور میں سامنے آیا تھا، تاہم ہماری حکومت آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی گئی، لکڑی کو ضبط کرکے اسٹور کیا گیا اور اب اسے نیلام کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، قانون سازی کے ذریعے ان کے جرمانے اور سزائیں بڑھا دی گئی ہیں تاکہ اس جرم پر قابو پایا جا سکے۔
ماحولیاتی بحران پر عالمی برادری کی ذمہ داریمشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ برسٹ ایک عالمی ماحولیاتی فینومینا ہے اور ماحول کو
تباہ کرنے میں بڑی طاقتوں کا سب سے زیادہ کردار ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ ماحول کو بہتر بنانے میں بھی عملی اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جو ماحولیاتی آلودگی کے لحاظ سے بہتر ہیں، تاہم ملک میں جنگلات کی حفاظت اور ندی نالوں کے کنارے گھروں کی تعمیر سے اجتناب ضروری ہے تاکہ کلاؤڈ برسٹ کی صورت میں جانی و مالی نقصان کو کم کیا جا سکے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے زور دیا کہ:
’قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ہمیں اپنی ماحولیاتی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنانا ہوگا، جنگلات محفوظ کرنے ہوں گے اور عالمی طاقتوں کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیرسٹر محمد علی سیف ماحولیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر محمد علی سیف ماحولیات بیرسٹر محمد علی سیف کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
ہماری کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کیا جائے، محمود مولوی کا شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما محمود مولوی نے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا "میری، عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کی نہ صرف شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی بلکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی تفصیلی اور مثبت نوعیت کی ملاقات ہوئی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ملک میں موجود سیاسی تناؤ اور درجہ حرارت کو کم کرنا ہے۔ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کو اس وقت محاذ آرائی نہیں بلکہ سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہماری کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کیا جائے۔"
ایک اور سکھ رہنما قتل۔۔۔’’را‘‘ کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار بے نقاب ۔۔۔’’سکھ فار جسٹس تنظیم ‘‘ نے اہم اعلان کر دیا
محمود مولوی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کچھ عناصر ایسے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک آگے بڑھے، وہ انتشار اور ٹکراؤ کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ ایسے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں تاکہ سیاسی کشیدگی برقرار رہے۔ مگر ہمارا یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف بات چیت، مفاہمت اور قومی اتفاق رائے میں مضمر ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔
مزید :