سپریم کورٹ: جہیز کی رقم کی ریکوری کا کیس لارجر بینچ کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے جہیز کی رقم کی ریکوری سے متعلق کیس مزید سنوائی کے لیے لارجر بینچ کو بھجوادیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالتی معاون حافظ عرافات نے دوران سماعت بتایا کہ نکاح نامے کا پیراگراف نمبر 16 متنازعہ ہے، پیرا نمبر 16 خاوند کی وراثت میں سے اہلیہ کو حصہ ملنے کے حوالے سے ہے۔
عدالتی معاون نے کہا کہ نکاح نامے کا پیراگراف نمبر 13 حق مہر کے حوالے سے ہے، طلاق کی صورت میں حق مہر اور خاوند کی وراثت میں سے حصہ دونوں ملیں گے، سپریم کورٹ کے پہلے دو فیصلے موجود ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہمارا تین ممبر بینچ اس کیس کو سن سکتا ہے جس پر عدالتی معاون نے کہا کہ اس کیس کے لیے لارجر بینچ کی ضرورت ہے، معاملے سے متعلق 2022 میں جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ موجود ہے، 2024 میں جسٹس اطہر من اللہ کا ایک فیصلہ بھی موجود ہے۔ عدالت نے کیس مزید سنوائی کے لیے لارجر بینچ کو بھجوادیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لارجر بینچ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
اسکرین گریبسپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔
دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز زور دار تھی، عمارتیں لرز اٹھیں اور چھتیں متاثر ہوئی ہیں۔
ددھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آگئے۔کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں ہے جہاں پر ملازمین کام کر رہے تھے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید معلومات رپورٹر سے حاصل کرکے شامل کی جارہی ہیں۔