برطانوی سفارت خانے کے عملے کی اڈیالہ جیل آمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
برطانیہ سفارت خانے کا عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق برطانوی سفارتخانے کا عملہ اڈیالہ جیل آیا ہے۔ 3 رکنی وفد میں مس سونینا، البرٹ ڈیورٹ اور ثاقب عباسی شامل ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سفارتخانے کا وفد برطانوی نژاد پاکستانی قیدی طیب علی سے ملاقات کرے گا۔ اس دوران قیدی کی صحت اور قانونی امور سے متعلق معلومات لی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کے واقعے سے متعلق محکمہ انسداد دہشت گردی نے رپورٹ تیار کر لی۔
رپورٹ کے مطابق صبح 7 بج کر 58 منٹ پر تھانہ سی ٹی ڈی کے مال خانے میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل بلال شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زخمی پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل زیت اللّٰہ، مدثر اور محمد ایاز شامل ہیں، زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹ کے مطابق مال خانے میں 2025 میں ملزمان سے برآمد ہونے والی اشیاء رکھی گئی تھیں، مال خانے میں 2 کلوگرام بارود، 23 دستی بم اور 7 گرینیڈ لیور موجود تھے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مال خانے میں 60 رائفلیں اور 10 کلوہائی ایکسپلوسیو اور 2 خودکش جیکٹس موجود تھیں۔ 42 الیکٹرک، 10 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹرز، ایک آر پی جی شیل اور ایک آئی ای ڈی ڈیوائس موجود تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مال خانے میں پرائما کورڈ، سیفٹی فیوز، بیٹریاں اور الیکٹرک تاریں رکھی گئی تھیں۔