سیلاب سے متاثرہ علاقے ڈسکہ میں پاک فوج کے ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر سکھ برادری نے فیلڈ مارشل اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح سیالکوٹ بھی سیلاب سے شدید متاثر ہے، شدید سیلاب کے باعث ڈسکہ کی سکھ برادری کی بڑی تعداد بھی سیلاب میں پھنس گئی تھی۔

پاک فوج کے جوانوں نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سکھ برادری کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اب تک پاک فوج کی جانب سے سکھ برادری کے 96 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے۔

سکھ برادری کے افراد نے پاک فوج کی بروقت امدادی کاروائیوں کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔

سکھ برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ ’’جب بھی ہم پر مشکل گھڑی آئی ہے ہماری پاک فوج ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے جس کیلئے ہم اس کے شکرگزار ہیں"۔

سکھ شہری نے کہا کہ میں بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر آرمی چیف صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ہماری مقدس کتاب جو بابا گورننک میں موجود ہے اس کیلئے ہیلی کاپٹر تک بھجوایا گیا مگر وہ محفوظ ہے۔

ایک اور شہری نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں جو پانی چھوڑ کر آبی جارحیت کی ہے اس کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں، پاکستان نے جنگ میں بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔

سکھ شہری نے کہا کہ میں حکومت پاکستان، حکومت پنجاب اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاک فوج کے فوری آپریشن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، میں ان کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سکھ برادری ریسکیو ا پاک فوج ریلیف ا

پڑھیں:

قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی

سٹی 42 : ضلع شکار پور سے قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔ 

بس قلندر لعل شہباز جارہی تھی کہ اسی دوران وگن روڈ کے خیرپور جوسو کے مقام حادثہ پیش آیا، بتایا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس اُلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔ 

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • ملتان ،بارکونسل کے انتخابات میں وکلا برادری ووٹ کاسٹ کرنے جارہی ہے
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
  • مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا