غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ: پاکستان کا عالمی برادری سے اقدام کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
وزارتِ خارجہ پاکستان نے اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں غزہ کے شہر خان یونس کے ناصر اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوئے جن میں چار صحافی اور ایک ریسکیو ورکر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کی صورتحال پر جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس، پاکستان نے 7 مطالبات پیش کردیے
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایک اسپتال پر حملہ نہ صرف انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ آزادیِ صحافت پر بھی براہِ راست حملہ ہے۔
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ان جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے اور اس کی بے گناہ شہریوں پر بلاجواز کارروائیوں کو روکا جائے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان شام میں اسرائیلی افواج کی کارروائی کی بھی سخت مذمت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کے حوالے سے او آئی سی اجلاس میں سعودی عرب کا کردار لائق تحسین ہے: فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید
پاکستان نے شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل پاکستان ترجمان دفتر خارجہ دفترخارجہ غزہ فضائی حملہ فلسطین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل پاکستان ترجمان دفتر خارجہ دفترخارجہ فضائی حملہ فلسطین پاکستان نے
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔